Tag: غیرقانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز

  • انٹرسٹی بس کے ذریعے دوسرے شہر جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    انٹرسٹی بس کے ذریعے دوسرے شہر جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کراچی: شہر کے اندر قائم غیرقانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بننے والے غیرقانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا، غیرقانونی انٹرسٹی بس اسٹینڈز کے خلاف 2 ہفتہ بعد کارروائی ہوگی۔

    کینٹ، تاج کمپلیکس ایم اے جناح روڈ اور الکرم بس اسٹینڈزختم کیے جائیں گے، انٹرسٹی بسیں کراچی بس ٹرمنل سپرہائی وے سے چلائی جاسکیں گی۔

    مسافروں کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس مل کرکارروائی کریں گے۔

    اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر بس اسٹینڈز کے خاتمے سے ٹریفک کا دباؤ دور ہوگا۔