Tag: غیرقانونی تارکین وطن

  • متحدہ عرب امارات: غیرقانونی تارکین وطن کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات: غیرقانونی تارکین وطن کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر 2024 سے تفتیشی مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔

    امارات الیوم کے مطابق دبئی میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں ہیں انہیں حکومت نے دو ماہ کی مہلت دی تھی تاکہ اس دوران وہ بغیر کسی جرمانے یا اضافی فیس کے اپنا اسٹیٹس درست کروالیں۔

    اس مہلت سے وہ تارکین بھی مستفیض ہو سکتے ہیں جن کے اقاموں کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ مستقل طورپر اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایسے افراد مہلت کے دوران اپنے سفر کو قانونی بنانے کے لیے مہلت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دی گئی مہلت کے دوران اصلاح حال کرانے والوں کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کے بعد وہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔

    فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعد الخییلی کے مطابق ’مہلت 31 اکتوبر 2024 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد تفتیشی مہم کا آغاز کردیا جائے گا‘۔

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعد الخییلی کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے اور ملک بدری کی سزا شامل ہے۔

  • ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کی فہرست پختونخوا پولیس کو ارسال

    ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کی فہرست پختونخوا پولیس کو ارسال

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی 2 ہزار غیر قانونی مقیم 959 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

    ذرائع کے مطابق 17ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیرملکی اپنے وطن جاچکے ہیں۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیرملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

    کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

  • دبئی: غیرقانونی تارکین وطن کو ملازمت دینے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی: غیرقانونی تارکین وطن کو ملازمت دینے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دینے پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دینے پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ایمنسٹی اسکیم لانچ کی تھی جس میں غیرقانونی تارکین وطن کو اپنے کوائف مکمل کرکے قانونی حیثیت دینے کی مہلت دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: دبئی ایمنسٹی اسکیم: غیرقانونی مقیم 11 سو پاکستانیوں کا قونصل خانے سے رابطہ

    ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیرقانونی تارکین وطن کو چھ ماہ کا ویزہ دیا گیا تھا، اس ایمنسٹی اسکیم میں حکومت نے تمام غیرقانونی باشندوں پر عائد جرمانے بھی معاف کردئیے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اب ایمنسٹی اسکیم کے تحت دئیے گئے 6 ماہ کے ویزے کا ٹائم ختم ہونے والا ہے جس کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات حکومت نے اس ضمن میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دی گئی تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • اب تارکین وطن کو بچوں سےعلیحدہ نہیں کیا جائے گا‘ امریکی صدر

    اب تارکین وطن کو بچوں سےعلیحدہ نہیں کیا جائے گا‘ امریکی صدر

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے ایگزیکٹوآرڈر پردستخط کردیے جس کے تحت اب خاندانوں کو علیحدہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈ پردستخط کردیے، اب خاندان کو علیحدہ نہیں کیا جائے گا لیکن امریکہ میں غیرقانونی طورپرداخل ہونے والے افراد کو اب بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    ایگزیکٹو آرڈ کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کو اکٹھا قید میں رکھا جائے گا تاہم ایسے کیسز جہاں بچے کی فلاح خطرے میں ہو وہاں بچے کو علیحدہ کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالیسی 60 سال سے جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان بچوں کی تصاویر دیکھ کرکیا جس کے والدین کو امریکہ میں غیرقانونی طورپرداخل ہونے پرحراست میں لیا گیا تھا۔

    امریکی صدر نے کہا اب غیرقانونی تارکین وطن کے بچے ساتھ رہیں گے۔ مجھے خاندانوں کو جدا کرنا اچھا نہیں لگا۔

    تارکین وطن کی بچوں سے علیحدگی، ٹرمپ کو شدید احتجاج کا سامنا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈ پردستخط ایسے وقت پرکیے گئے جب امریکہ میں اور عالمی سطح پرغیرقانونی طور پرامریکہ میں داخل ہونے والے لوگوں کو بچوں سے علیحدہ کیا جانے پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں امریکی سرحد پرتقریباََ 2 ہزار مہاجر بچوں کی ان کے گھروالوں سے علیحدہ کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دشوار مسافت کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے تارکین وطن جرمنی پہنچ گئے

    دشوار مسافت کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے تارکین وطن جرمنی پہنچ گئے

    برلن: کئی دنوں کی دشوار مسافت کے بعد تارکین وطن جرمن پہنچ گئے،جرمن عوام نے تارکین وطن کا استقبال کیا۔

    مشرقِ وسطیٰ اورافریقہ کےدس ہزارپناہ گزینوں اورتارکینِ وطن پر مشتمل پہلا گروپ مشکل اوردشوار گزارسفرطےکرنےکےبعد ہنگری اور آسٹریا کے راستے جرمنی پہنچا۔

    اس پہلے گروپ میں سے چار سوپچاس مہاجرین ٹرین کے ذریعے میونخ پہنچے جہاں جرمن عوام نے ان کا تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

    جرمنی نے تارکین وطن کوپناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سےرواں سال آٹھ لاکھ پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے۔

    جرمن چانسلر آنگیلا مرکل نے کہا ہے کہ مہاجرین کی آمد سےعوام پرنہ توٹیکس بڑھائے جائیں گے اورنہ ہی ملک کابجٹ متاثرہوگا۔

  • انڈونیشیا اورملائیشیا کا غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے پراتفاق

    انڈونیشیا اورملائیشیا کا غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے پراتفاق

    کوالالمپور: ملائیشیا اورانڈونیشیا نے کشتیوں پر سوارہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کوعارضی طور پر پناہ دینے پراتفاق کرلیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے ایشین تارکین وطن کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    کوالالمپور میں تھائی لینڈ،ملائیشیا اورانڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں اپنی سمندری حدود میں کشتیوں میں محصورغیرملکی تارکینِ وطن کےمعاملے پرغور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد ملائیشیا کے وزیرِخارجہ انیفاامان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے اس بات پراتفاق کیا ہےکہ سمندر میں پھنسے تقریباً سات ہزار افراد کوعارضی طور پر پناہ دے دی جائے۔

    تاہم یہ صرف اس شرط پر ہوگا کہ عالمی برادری ایک سال میں ان غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی اوران کی بحالی کا کام مکمل کرے،غیرقانونی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق برما کے روہنگا مسلمانوں اوربنگلہ دیشی باشندوں پرمشتمل ہے۔

    دوسری جانب امریکی حکومت کے ترجمان نےایشیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی بحالی اورواپسی کےلئےملائیشیا اورانڈونیشا کوحکومتوں کےلئے فنڈزجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • بحیرہ روم میں 5ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن ڈوبنے سے بچالیاگیا

    بحیرہ روم میں 5ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن ڈوبنے سے بچالیاگیا

    اٹلی: بحیرہ روم میں اٹلی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پانچ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ دس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

    اٹلی کے حکام کے مطابق پانچ ہزار آٹھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔

    رواں سال غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • اٹلی:غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی سے 30لاشیں برآمد

    اٹلی:غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی سے 30لاشیں برآمد

    italy