Tag: غیرقانونی سمز

  • ملک بھر میں 56 لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک

    ملک بھر میں 56 لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی نےملک بھر میں چھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک کردیں، چھبیس فروری سےغیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا۔

    پی ٹی اے نےچھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمزکوبلاک کردیا ہے، ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ موبائل فون سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوئی، 26فروری سےغیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا۔

    14اپریل تک تمام غیرتصدیق شدہ سمزبلاک کردی جائیں گی، پہلےمرحلےمیں3سےزائد سمیں رکھنےوالے صارفین کی غیرتصدیق شدہ سمز بند ہوں گی، پی ٹی اے کےمطابق جنوری میں ہوئےمعاہدے کےتحت سمزکی تصدیق کیلئے90دن رکھےگئےتھے۔

    اب تک 4کروڑ 74 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کرلی گئی ہے، جو3کروڑ 56 لاکھ شناختی کارڈ پر جاری ہوئیں، ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ہے جبکہ 8کروڑ 83 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

  • غیرقانونی سمزکےحوالے سے رینجرزاقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، افتخار وہرہ

    غیرقانونی سمزکےحوالے سے رینجرزاقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، افتخار وہرہ

    کراچی : کے سی سی آئی  کے صدر افتخار وہرہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی سموں کی فروخت کے حوالے سے تمام موبائل فون کمپنیوں کو تنبیہ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار وہرہ نے کہا کہ غیرقانونی سمز سے خاتمے کے لئے تمام پری پیڈ سمزکو بند کرنے اور دوبارہ جاری کرتے ہوئے گھروں کے پتے پرارسال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

    انہوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے موبائل کمپنیوں کو تنبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی غیر قانونی سم دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کی گئی تومتعلقہ موبائل کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

    انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں موبائل کمپنیوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔