Tag: غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں

  • غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں  کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا، جان اچکزئی

    غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا، جان اچکزئی

    کوئٹہ : نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں لیکن غیرقانونی مقیم غیرملکی کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں تاہم غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو انخلا کی مہلت دی ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکی کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا۔

    جان اچکزئی نے بتایا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی انتظامیہ کی تیاری مکمل ہے ، تمام غیرقانونی،غیرملکیوں کاڈیٹامکمل کرلیاگیا، خواتین،بچوں کیلئےسہولت سینٹرزبھی بنائےگئےہیں، ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا جو تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

    نگران وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ کل ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے اسکےبعدیہ عمل تیزہوگا، پاکستان میں جو بھی آئے گا اس کے پاس پاسپورٹ اور ویزا ہونا چاہئے، ہمیں پتا ہونا چاہئے کہ کون اس ملک میں آرہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے معاملے پر ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پر عملدرآمد کا منصوبہ

    پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پر عملدرآمد کا منصوبہ

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پرعملدرآمد کا منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا، غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوانین کے مطابق غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پرعملدرآمد کا منصوبہ سامنے آگیا، ترجمان اسلام آباد پولیس نے ڈیپورٹیشن امپلٹیشن پلان وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔

    پہلی بار اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور دیگر متعلقین کے کردار کو واضع کیا گیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ تفصیلی ضابطہ کار اسلام آباد کی حدود سے امیگریشن مراکز تک کےعمل کوواضح کرتا ہے، ضابطہ کار کے پہلے حصے میں پولیس کے کردار کے مطابق عمل جاری ہے۔

    21 مختلف آپریشنز کے بعد 39 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 298 غیر قانونی مقیم غیرملکی افرادعدالتوں میں مقدمات کا سامناکررہے ہیں، گزشتہ روز بھی 17 افغانوں کو مقدمات کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔