Tag: غیرقانونی مویشی منڈیاں

  • کراچی کے مختلف علاقوں سے غیرقانونی مویشی منڈیاں ختم کردی گئیں، متعدد افراد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں سے غیرقانونی مویشی منڈیاں ختم کردی گئیں، متعدد افراد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں کو ختم کردیا گیا، یہ منڈیاں عوام کےلیے شدید پریشانی کا باعث بن رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مویشی منڈیاں ختم کردی گئیں، اس کے علاوہ گلشن حدید فیز ٹو، اللہ والا چورنگی کے سامنے سے غیرقانونی منڈی ہٹائی گئی، حاجی جبلی گوٹھ اور دیہ ناراتھر میں بھی غیر قانونی منڈیاں ختم کردی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی نے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی

    چیک پوسٹ نمبر 5 گلشن عمیر اور صفورا سے بھی غیرقانونی منڈیاں ہٹادی گئیں، یہ منڈیاں نہ صرف ٹریفک جام کا باعث بن رہی تھیں بلکہ آس پاس کے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا تھا۔

    غیرقانونی منڈیاں ختم کرنے کے حوالے سے کمشنر نے بتایا کہ ضلع ملیر میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد جانور تحویل میں لےلیے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/illegal-maweshi-mandi-residents-approach-court/

  • غیر قانونی مویشی منڈی سے تنگ شہریوں نے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا

    غیر قانونی مویشی منڈی سے تنگ شہریوں نے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا

    کراچی: اس سوال پر کہ آج کل کس شہر میں سب سے زیادہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگ رہی ہیں، آپ کے ذہن میں یقیناً شہرِ کراچی کا نام آئے گا، جی ہاں، نیو کراچی کے رہائشی غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف عدالت جا پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق غیر قانونی مویشی منڈیوں سے تنگ کراچی کے شہریوں نے مسئلے کا حل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے، نیو کراچی کے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں موجود غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ڈی سی سینٹرل، پولیس اور دیگر اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت کے دوران کھیل کے میدان پر غیر قانونی مویشی منڈی قائم کرنے پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اور مویشی منڈی کے آرگنائزر ارشد قریشی کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔ جسٹس یوسف سعید نے استفسار کیا کہ کیا کسی ادارے نے مویشی منڈی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے؟

    واضح رہے کہ عید قرباں کا موسم آتے ہی کراچی کے مختلف پلے گراؤنڈز اور پارکس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر بھی غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کر لی جاتی ہیں۔ ان منڈیوں کے باعث نہ صرف وہاں کے رہائشی مستقبل عذاب میں منبتلا رہتے ہیں بلکہ وہاں سے گزرنے والے لوگوں اور گاڑیوں کو بھی شدید ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا

    کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا، شہر میں مویشی منڈیوں سے متعلق ایس پی او جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹس لے لیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، منڈیوں کے اجازت ناموں کا اجرا ٹاؤن، میونسپل کمیٹیاں، کارپوریشن کریں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام این او سیز اداروں کی جانب سے جاری کیے جائیں گے، کسی پارک، گراؤنڈ، سڑک، پبلک جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ جگہ پر ملک کی رضامندی کے بغیر منڈی نہیں لگائی جاسکتی ہے، منڈی لگانے کی جگہ پر پینے کا صاف پانی، صفائی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا ایک اور واقعہ

    مویشی منڈی میں روشنیوں کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، شہر میں لگی مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، مویشی منڈیوں میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ٹیم کا موجود ہونا لازمی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ داخلہ کی جانب سے غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی مویشی منڈیاں مختلف علاقوں میں پارک کے اطراف اور مین روڈ پر لگی نظر آتی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واردات پوری تیاری کے ساتھ کی گئی تھی، مسلح ڈکیتوں نے عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔