Tag: غیرقانونی پارکنگ

  • شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: شورومز کی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دارلحکومت میں قائم شورمز کی سڑک پر غیرقانونی پارکنگ کےخلاف آپریشن کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ آپریشن سیکٹر جی نائن اور جی ایٹ کے شورومز کے خلاف کیا گیا، شورومز انتظامیہ اور مارکیٹ یونین سے بھی ملاقات کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: چیف ٹریفک آفیسر کی زیرِنگرانی غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے آپریشن سے متعلق بتایا کہ غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    سی ٹی او نے کہا کہ مراکز کے اطراف میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کی گئیں، متعدد غیرقانونی پارک کی گئی گاڑیوں کو بھی سڑک سے ہٹایا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-parking-mafia-crackdown/

  • چیف ٹریفک آفیسر کی زیرِنگرانی غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن

    چیف ٹریفک آفیسر کی زیرِنگرانی غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن

    چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیرِنگرانی شہر میں غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن کیا گیا، حکام نے ٹریفک قوانین کی اہمیت پر زور دیا۔

    غیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن کے احکامات کے بعد سی ٹی او اسلام آباد کی جانب سے تاجروں سے ملاقات کی اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کو غیرقانونی پارکنگ کےخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

     

    کراچی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او نے ٹیکسی ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی ہے، مارکیٹ یونین نے سی ٹی او کے اقدامات کو سراہا ہے۔

    سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری کی ذمہ داری ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/police-officers-punish-teens-by-shaving-off-their-eyebrows-after-parking-fee-scam/

  • شہر قائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز

    شہر قائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز

    کراچی: شہرقائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، مہم کے دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کےفیصلوں پرآج سےعمل شروع ہوگا، شہرمیں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، اس دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی امور پر اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں پرپارکنگ ہونےپربرہمی اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی تھی کہ سڑکوں پرکہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دیں۔

    مزید پڑھیں : سڑکوں پر پارکنگ نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    مراد علی شاہ نے گزری کوزم زماسےملانےوالی سڑک پرتجاوزات ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا 6اضلاع کی سڑکوں کےپیچ ورک کیلئےفنڈزجاری کردیئے، جواسکیمیں مکمل ہوئی ہیں ان کی پی سی فورجمع کرائیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کروں گا۔