Tag: غیرقانونی پاسپورٹ

  • غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

    غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی پاسپورٹ بنانےمیں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں ، ملزم مجیب اللہ نےپاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد اور تعلق افغانستان سے ہے، ملزم چند ماہ قبل غیرقانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم والدہ کے علاج کیلئے پاکستان آیا تھا، ملزم نےجعلسازی سےمجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈبھی حاصل کیا، ملزم کے قبضے سےامیراں بی بی کے نام سے شناختی کارڈ کی کاپی بھی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان سے پاسپورٹ فیس کے چالان، شناختی کارڈز کی کاپیاں، امیراں بی بی کا اصل شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوئے۔

  • حکومت کا غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

    حکومت کا غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

    وفاقی حکومت کی جانب سے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانوں سمیت غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا نافذ کردیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے 6 دفاتر کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا۔

    کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دفاترمیں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

    سیکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران کوصرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔ حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔