کراچی : غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر پانچ لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری کا انکشاف سامنے آیا، جس سے چھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف آئی اے کے ہمراہ جہانگیرآباد، جلال آباد، مرید گوٹھ میں چھ ہائیڈرنٹس پر چھاپے مارے۔
جہاں پانی مافیا بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر رہا تھا، زیر زمین کیبل سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔
چھ غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر آخری چھ ماہ میں پانچ لاکھ یونٹ سے زائد چوری کی بجلی استعمال کی گئی، پانچ لاکھ یونٹ بجلی چوری پرچھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
یاد رہے رواں ماہ ہی کے الیکٹرک اور ایف آئی اے نے ناطم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 450 کلو وزنی کیبلز ہٹا دیے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس بجلی چوری کرتے ہوئے زیر زمین 95 ملی میٹر کیبل سے چلائے جا رہے تھے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پورے ملک میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس گرائیں گے، واپڈا کو کارپوریٹ ادارہ بنارہے ہیں، امید ہے پانی کی کمی کے مسائل پرجلد قابو پالیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام صوبوں کے حکام سے مل کر پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، امید ہے پانی کی کمی سے متعلق مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پانی چوری روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں
[bs-quote quote=”غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا "][/bs-quote]
قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب سے ملاقات اچھی رہی، بلوچستان، کے پی اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کا کام میں کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے پراجیکٹس بچائے جارہے ہیں، میری وزارت میں38دن میں25سال سے جو کام نہیں ہوئے وہ کیے، اپنے محکمے کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، ایک وزیر کی طرح نہیں بلکہ گھر کی طرح کام کر رہا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی بقا میں واپڈا کا بہت بڑا حصہ ہے، اسے کارپوریٹ ادارہ بنا رہے ہیں، گزشتہ حکومت کے دور میں ٹیلی میٹرز بند کر دیئے گئے تھے، نولنگ بلوچستان کا منصوبہ دس سال سےپھنسا ہوا تھا، فنڈز کا مسئلہ ختم ہوگیا، واپڈا اس پراجیکٹ کی تیاری کر رہا ہے۔
کراچی : اینٹی کرپشن کے عملے نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ضلع غربی میں چلنے والے3غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع غربی میں چلنے والے3غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کردئیے گئے، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ افسران نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے10افراد کو حراست میں لے لیا۔
کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع وسطی کی سربراہی میں کی گئی، آپریشن کے احکامات مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے دیئے گئے تھے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ مافیا کے کارندے کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں شہریوں کو پانی کی فراہمی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، غیرقانونی ہائیڈرنٹس پرچھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے بڑےپیمانے پر پانی فروخت کیا جارہا تھا، مشیراینٹی کرپشن سندھ کا کہناہے کہ مذکورہ ہائیڈرنٹس سے مشینری اور جنریٹر تحویل میں لئے گئے ہیں، پانی کی چوری روکنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔