Tag: غیرملکی

  • کراچی: غیرملکیوں کو پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    کراچی: غیرملکیوں کو پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    کراچی میں غیرملکیوں کو مبینہ طور پر پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈکیتی کا واقعہ دو دن پہلے رونما ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ ڈکیتی کا واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد کے قریب 2 دن پہلے پیش آیا، جس میں بظاہر پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈکیتوں نے غیرملکیوں کو لوٹا، اس واقعے میں پولینڈ کے باشندوں سے زبردستی ڈالرز لیے گئے۔

    حکام نے بتایا کہ پولینڈ سے پاکستان آئے غیرملکیوں سے 1 ہزار 80 ڈالرز سے زائد غیرملکی کرنسی لوٹی گئی، 3 غیرملکیوں کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والے غیرملکیوں کے پاس نہ ہی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی انھوں نے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

    غیرملکی باشندوں کے بیانات لے لیے گئے ہیں، کسی نے قانونی کارروائی کی درخواست نہیں دی، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دریں اثنا وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں، انھوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دستیاب شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کیخلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے، واقعے کی تفتیش اور پیشرفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔

  • کویت: ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیرملکی اپنا سب کچھ لٹوا بیٹھا؟

    کویت: ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیرملکی اپنا سب کچھ لٹوا بیٹھا؟

    کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔

    متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔

    ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔

    سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ یہ واقعہ تمام مسافروں کے لیے ایک احتیاطی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں اور بیگ کو اس طرح لاوارث نہ چھوڑیں۔

    اس سے قبل کویت سے ایک رپورٹ سامنے آئی تھی کہ کویتی وزارت داخلہ نے اسپتال میں ملازم ایک ہندوستانی نرس کو فلسطین کے ساتھ تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اظہار کرنے پر ڈی پورٹ کردیا ہے۔

    یہ دوسرا کیس ہے جس میں مظلوم فلسطینیوں کی مخالفت کرنے میں بھارتی تارکین وطن شامل ہے، ڈی پورٹ کی گئی نرس نے واٹس ایپ ایپلی کیشن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ان کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا، جو اسے مہنگی پڑ گئی۔

  • سعودی عرب میں غیرملکی ذاتی کمپنی قائم کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں غیرملکی ذاتی کمپنی قائم کرسکتے ہیں؟

    ریاض : سعودی حکومت نے ذاتی کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے غیرملکی اداروں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت سرمایہ کاری نے سعودی عرب میں ریٹیل اور تھوک یا آن لائن کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے 100 فیصد غیرملکی اداروں کے لیے کاروباری پرمٹ کے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    عکاظ اخبار کے مطابق وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کاروبار کے خواہشمند ایسے 100 فیصد غیرملکی ادارے کو اسی صورت میں کاروباری پرمٹ جاری ہو گا جو کم از کم تین علاقائی یا بین الاقوامی مارکیٹوں میں کاروبار کر رہے ہیں۔ دستاویزی ثبوت سعودی سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔

    کاروباری پرمٹ کے حصول کی درخواست دیتے وقت امیدوار کمپنی کو آخری مالی سال کے مالیاتی گوشوارے کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی۔ رپورٹ سعودی سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔

    وزارت سرمایہ کاری نے کاروباری پرمٹ کے اجرا کے قواعد و ضوابط پر مشتمل سروس گائیڈ 2023جاری کی ہے۔

    سعودی عرب میں تھوک یا ریٹیل کے کاروبار کے لیے پرمٹ کے حصول کی امیدوار کمپنی کے پاس کم ازکم سرمایہ 30 ملین ریال ہونا ضروری ہے۔

    اگر کمپنی کا کوئی پارٹنر پہلے سے سعودی عرب سے پرمٹ ہولڈر ہے تو درخواست میں اس کی وضاحت کرنا ہو گی۔ وزارت سرمایہ کاری نے غیرملکی سرمایہ کار کمپنی پر متعدد پابندیاں بھی لگائی ہیں۔

    ایک یہ ہے کہ سعودی عرب میں اپنے کاروبار کے ابتدائی پانچ سال کے دوران اتنی تعداد میں سعودی ملازم رکھنا ہوں گے جتنی تعداد وزارت سرمایہ کاری مقرر کرے گی۔

    وزارت ابتدائی پانچ سالوں کے دوران کمپنی کے کلیدی عہدوں پر سعودیوں کی تقرری کا پروگرام بھی دے گی۔ سالانہ اپنے ملازمین میں سے 30 فیصد کے برابر سعودیوں کو روزگار کی ٹریننگ دینا ہوگی۔

    100فیصد غیرملکی کمپنی کے لیے جو شرائط مقرر کی گئی ہیں ان کے تحت اسے دو آپشن دیے جائیں گے جس میں سے کسی کا انتخاب اسے کرنا ہو گا۔

    پہلا آپشن یہ ہے کہ کمپنی پانچ سال کے دوران کم از کم 300 ملین ریال کی سرمایہ کاری کرے کمپنی کا نقد سرمایہ 30 ملین ریال اس میں شامل ہو گا۔ سرمایہ کاری کی تاریخ کاروباری پرمٹ کے حصول کی تاریخ سے شمار ہوگی۔

    دوسرا آپشن یہ ہے کہ کمپنی پانچ سال میں کم از کم 200 ملین ریال کی سرمایہ کاری کرے جس میں کمپنی کی نقد سرمایہ کاری 30 ملین ریال شامل ہو گی، سرمایہ کاری کی تاریخ، انویسٹمنٹ پرمٹ کی تاریخ کے حصول سے شمار ہوگی۔

    علاوہ ازیں کمپنی پر ابتدائی پانچ سالوں کے دوران کچھ پابندیاں بھی ہوں گی۔ کمپنی سعودی عرب میں جو سامان سپلائی کرے گی اس میں سے کم از کم 30 فیصد سعودی عرب میں تیار کیا گیا ہو۔

    کمپنی اپنے کاروبار کا پانچ فیصد یا اس سے زیادہ سعودی عرب میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام پر خرچ کرے۔ سروس سینٹر قائم کیا جائے۔

    وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ کاروباری پرمٹ کے اجرا کی سالانہ فیس دو ہزار ریال ہو گی جبکہ پہلے سال کا زر اشتراک دس ہزار ریال ہوگا۔

  • بحرین: غیرملکیوں کو بڑی سہولت دیدی گئی

    بحرین: غیرملکیوں کو بڑی سہولت دیدی گئی

    کویت: بحرین حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا، مملکت نے مشرق وسطیٰ میں تارکین وطن کے لیے اولین منزل کے طور پر ایک بار پھر اپنی پوزیشن مستحکم کر دی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت اپنی غیر ملکی کمیونٹی جس کی تعداد 1.8 ملین کی کل آبادی میں سے 1.1 ملین سے زیادہ ہے، کو میعاد ختم ہونے سے پہلے دنیا میں کہیں سے بھی اپنی رہائش اور ورک پرمٹ کی تجدید کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    غیر ملکی کمیونٹی کے لئے اس فیصلے کا اعلان شیخ ہشام بن عبدالرحمن الخلیفہ نے کیا، جو وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے نیشنلٹی، پاسپورٹ اور رہائشی امور (NPRA)کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    سلطنت کی جانب سے یہ سہولت لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (LMRA) کے ساتھ مل کر پیش کی گئی ہے۔

    ورک پرمٹ کی تجدید غیر ملکی انتظامی نظام یا سرکاری LMRA چینلز کے ذریعے کی جا سکتی ہے اور رہائشی اجازت ناموں کی تجدید نیشنل پورٹل آف بحرین کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    یہ سروس تجارتی اور سرکاری دونوں شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ مزدوروں اور گھریلو ملازمین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

    دوسری جانب بحرین کے آفیشل گزٹ نے اپنے نئے شمارے میں ملک میں پلاٹینم ویزا اور رہائشی اجازت نامہ دینے کے فیصلے کی تفصیلات شائع کی ہیں، جو ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق "پلاٹینم ریذیڈنسی” کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ لائسنس ہولڈر کو مملکت بحرین چھوڑ کر وہاں واپس آنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ وہ تمام خطوں میں تعمیر شدہ جائیداد اور زمین کا مالک بن سکتا ہے، ماسوائے بحرین کے ان علاقوں کے استثناء کے ساتھ جن کا تعین وزیر انصاف، اسلامی امور اور اوقاف کے ولی عہد اور وزراء کونسل کے چیئرمین کی منظوری کے بعد کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ شوہر یا بیوی، بچے اور والدین کیلئے بحرین میں داخلے اور رہائش کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے۔

    فیصلے کا آرٹیکل 6 تین صورتوں میں "پلاٹینم ریذیڈنسی” کے لائسنس کی منسوخی کا حکم دیتا ہے، یعنی اگر اس کی رہائش کا تسلسل سلامتی، امن عامہ، یا قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس نے رہائش کا اجازت نامہ غلط معلومات یا غلط دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا تھا اور اگر اس نے غیرملکی (امیگریشن اور رہائش) قانون کی کسی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • کویت چھوڑ کر جانے والے نئی مشکل میں پھنس گئے؟

    کویت چھوڑ کر جانے والے نئی مشکل میں پھنس گئے؟

    کویت: مملکت چھوڑ کر جانے والے نئی مشکل میں پھنس گئے، ملک سے روانگی سے قبل مزید دو اقسام کی ادائیگیوں کا اضافہ کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے نئے فیصلے کا مقصد بین الاقوامی شہریوں کے ملک سے روانگی سے قبل وزارت ٹرانسپورٹ کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی وصولی ہے۔

    یہ اقدام آج سے نافذ العمل ہوچکا ہے، وزارت کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سیکورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے گزشتہ منگل کو اس معاملے پر ایک پریس بیان جاری کیا۔

    حکم نامے میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی غیر ملکی ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے، چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ملک چھوڑ رہا ہو، اس شخص کو وزارت ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ یا سھل ایپلی کیشن کے ذریعے کسی بھی بقایا بل کی ادائیگی کرنا ہوگا۔

    یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح کی ہدایات جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں غیرملکیوں سے واجبات کی وصولی کے عمل میں حکومتی اداروں اور وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

    مزید برآں،سب سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی سے گریز کریں، قائم کردہ قانونی دفعات کی سختی سے پابندی کریں، وزارت ملک کے اندر سلامتی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر K-Net کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ مواصلات کی وزارت نے بھی گزشتہ منگل کو کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ (T1) پر ایک دفتر کھولنے کا اعلان کیا جہاں غیر ملکی مسافر سفر سے پہلے اپنے واجبات ادا کر سکتے ہیں۔ رقم جمع کرانے کی سہولت 24گھنٹے فراہم کی جارہی ہے۔

  • سعودی عرب میں غیرملکی کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی

    سعودی عرب میں غیرملکی کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی

    ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے گھر میں نائی کی دکان کھولنے والے غیرملکی حجام کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیے گھر کو ہی بابر شاپ میں تبدیل کردیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سعودی شہر جازان میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی شہری کو دھرلیا، لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے تحت ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ شہر میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے تفتیشی دوروں کے دوران غیر ملکی حجام کی اطلاع ملی تھی، بعد ازاں تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ غیر ملکی حجام کے ٹھکانے کا سراغ لگایا۔

    سعودی عرب: گھر کو حجام کی دکان میں تبدیل کردینے والا شخص گرفتار

    ’حجام کے گھر سے ملنے والی تمام اشیا ضبط کر کے موقع پر تلف کردی گئیں اور گھر کو سیل کردیا گیا ہے‘۔

    غیرقانونی اقدام اٹھانے پر ملزم کو سخت جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا جبکہ دیگر کارروائی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 27 اپریل کو جدہ کے علاقہ بنی مالک میں گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے غیر ملکی شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ جدہ میں الشرفیہ کی بلدیہ کے انسپکٹرز نے بنی مالک محلے میں تفتیشی کارروائی کے دوران ایک باربر شاپ پر چھاپہ مارا، یہ شاپ غیر قانونی طریقے سے ایک عمارت میں قائم کی گئی تھی۔

  • سعودی عرب: اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

    سعودی عرب: اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

    ریاض: سعودی مالیاتی اتھارٹی نے اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو خصوصی رعایت دے دی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ ختم ہونے پر اب ان کا بینک اکاؤنٹ فریز نہیں کیا جائے گا۔ مالیاتی اتھارٹی نے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایت جاری کردی۔

    سعودی مالیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لینے کے بعد صارفین کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئے فیصلے سے نا صرف اقامہ رکھنے والے بلکہ دیگر اعتبار سے بھی شہری مستفید ہوں گے جن میں سعودی شہریوں کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹ معطل نہ کرنا بھی شامل ہے۔

    پاکستان اور بھارت میں موجود اقامہ ہولڈرز کے لئے سعودی عرب کا اہم اعلان

    نئی حکمت عملی کے تحت سعودی مالیاتی اتھارٹی نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کر دی۔

    کروناوائرس کے پیش نظر وہ بینک اکاؤنٹ جن میں ایک عرصے سے ٹرانزیکشن نہیں ہوئی انہیں بھی معطل نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے تمام بینکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مالیاتی اتھارٹی کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

  • غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    کویت سٹی: حکومت کویت میں کروناوائرس ٹیسٹ نہ کرانے والے غیرملکیوں کو بے دخل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے 27 فروری کے بعد بیرون ملک سے واپس آنے والے تمام غیر ملکیوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مہلک وائرس کا ٹیسٹ نہ کرانے والے تارکین وطن کو بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    کویت حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ نہ کرانے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا البتہ اس حوالے سے حکومت نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    ملکی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے وہ تمام غیرملکی جو 27 فروری کے بعد ملک میں داخل ہوئے ہیں ان کا طبی معائنہ لازمی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہلک وائرس سے ملک کو محفوظ بنانا ہے۔

    کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    ایک اندازے کے مطابق 27 فروری کے بعد سے لے کر اب تک 2 لاکھ 35 ہزار شہری وغیر ملکی بیرون ملک سے کویت واپس آئیں ہیں۔ تمام افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے ملازمت کے مزید دروازے بند

    سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے ملازمت کے مزید دروازے بند

    حائل: سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ہونی والی سعودائزیشن کے باعث غیرملکیوں کے لیے مملکت میں ملازمت کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں پہلے ہی غیرملکیوں کے لیے ملازمت کی جگہ خارج کی جاچکی ہے۔ جبکہ اب سعودی شہر حائل میں بھی سعودائزیشن کی جائے گی جس کے نتیجے میں ہزاروں غیرملکی بےروزگار ہوجائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں قائم اعلیٰ کمیٹی نے وزارت محنت کو سفارشات پیش کیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودائزیشن کا اعلان کیا گیا۔

    سعودی شہر حائل میں سعودائزیشن کا تناسب 50 سے 100 فیصد تک رکھا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا ٹیکسی چلانا مشکل ہوگیا

    وژن 2030 کے تحت سعودائزیشن کا مقصد ملک کے تمام ریجنز اور قصبوں میں سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ اس ضمن میں مختلف علاقوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تعین کیا جاتا ہے۔

    حائل میں اسٹیٹ ایجنسی، انشورنس کمپنیوں کے ادارے، سفر و سیاحت، بیرون ملک سے افرادی قوت درآمد کرنے والے اداروں میں کم سے کم 70 فیصد سعودیوں کو متعین کیا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مذکورہ شعبوں میں کوئی غیرملکی نہیں ہوگا۔

    جبکہ ملازمت کے دیگر شعبوں میں 100 فیصد سعودیوں کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کو وارننگ دے دی

    سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کو وارننگ دے دی

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ رکھنے والے تمام غیرملکیوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقامے کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید میں تاخیر کی گئی تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اقامہ کے میعاد ختم ہونے کی صورت میں اس کی تجدید 3 دن کے اندر اندر کرائی جائے بصورت دیگر تاخیر کا جرمانہ ہوگا۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحتی بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا۔

    سعودی عرب کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ایک اور سہولت متعارف

    مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے ٹوئٹر پر پاسپورٹ انتظامیہ سے سوال کیا تھا کہ اقامہ ختم ہونے پر تجدید نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ کب سے نافذ ہوگا؟ ردعمل میں محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی۔

    دریں اثنا سعودی انتظامیہ نے یہ بھی توجہ دلائی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکی اپنے اہل خانہ سمیت فنگرپرنٹس اور آنکھوں کے عکس پاسپورٹ آفس میں ریکارڈ کرائیں ورنہ شناختی ریکارڈ بلاک بھی ہوسکتا ہے۔