Tag: غیرملکی ائیرلائنز

  • غیرملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں سے ناروا سلوک، دیگرممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے

    غیرملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں سے ناروا سلوک، دیگرممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے

    کراچی : غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پاکستانیوں سے ناروا سلوک کے باعث امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں مسافر پھنس گئے ، غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی جبکہ ٹکٹس بھی ریٹرن نہیں کررہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے مسافروں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور ٹکٹس بھی ریٹرن نہیں کررہے ، زیادہ ترمسافروں کو کنکٹنگ پروازوں سے امریکا سے پاکستان براستہ دوحہ پہنچنا تھا۔

    ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ترکی سے پاکستان پہنچنے والے مسافر بری طرح پھنس گئے ، قطر ایئرویز،ترکش ایئرلائن ودیگرایئرلائنز نے پروازیں اچانک منسوخ کردیں۔

    اس صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے شہریوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو ہدایت جاری کرنے پر غور کیا جبکہ پی آئی اے نے دوحہ اور دبئی کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے طیارے لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

  • مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر  گراونڈ

    مشتبہ پائلٹس لائسنس، غیرملکی ائیرلائنز کی کارروائی ،7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر گراونڈ

    کراچی : مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی ائیر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا، کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ دیگر نے فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، غیر ملکی ائر لائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف مبینہ کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجئنیر کو گراونڈ کر دیا جبکہ قطر، اومان ائیر اور ویتنام ائیر میں موجود پاکستانی پائلٹ انجئنیرز، گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کرلی ہیں ، فہرست میں موجود ناموں کو پاکستانی اتھارٹیز کی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طور سے گراونڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اور بین القوامی ایوی ایشن اتھارٹیز کو خطوط ارسال کردئیے ہیں، خط میں مشتبہ پائلٹس کو گراونڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز میں مشکوک پائلٹس کی تعداد 262 ہے، ماضی میں قومی ایئرلائن کے جن پائلٹس کے خلاف تحقیقات ہوئیں انھیں پچھلی حکومتوں نے ملازمتیں دیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پائلٹس کے خلاف جو انکوائری ہوئی وہ 2018 سے پہلے کے لوگ ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی۔

    بعد ازاں ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے کر انہیں فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

    خیال رہے امریکی چینل نے پاکستان میں پائلٹس کی ڈگری کے معاملے کو اٹھایا ، ۔سی این این کے رچرڈکوئسٹ نےکہا یہ ہوابازی کی تاریخ کی غیرمعمولی کہانی ہے، جہازوہ اڑارہے ہیں ، جنہیں اڑانا نہیں چاہیے،یہ فراڈہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک خود تسلیم کررہاہے کہ کمرشل پروازکےپائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں، یہ ناقابل یقین ہے، اس سے پاکستان میں ائیرلائنزکے محفوظ ہونے پرسوال اٹھتے ہیں۔