Tag: غیرملکی ایئرلائن

  • ایک اورغیرملکی ایئرلائن پاکستان میں آپریشن کیلئے تیار

    ایک اورغیرملکی ایئرلائن پاکستان میں آپریشن کیلئے تیار

    کراچی : پاکستان میں ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر آگئی، ایک اور غیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے سے متعلق سی اے اے سے رابطہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی امریکی ایئرلائن حکام نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایئر لائن کی سی اے اے سے تھرڈ کنٹری آپریٹر لائسنس کیلئے بات چیت جاری ہے، نئی ایئرلائن کا پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ملک میں زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ملائیشین ایئر لائن باٹک ایئر اور عراقی ایئر لائن "فلائی بغداد” نھے بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔

  • ًپہاڑی علاقہ اور خراب موسم ، غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ  خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    ًپہاڑی علاقہ اور خراب موسم ، غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی: غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، سی اےاے کےایئر ٹریفک کنٹرولرنےطیارے سےمتعلق رپورٹ ہیڈکوارٹرکوارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ چراٹ کےقریب حادثےسےبال بال بچ گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلف ایئر کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی ، بوئنگ 789چیراٹ کے قریب پہنچا تو موسم اچانک خراب ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جب طیارہ 5ہزارفٹ بلندی پرتھا، جس میں گراؤنڈ پراکسی وارننگ سسٹم آن ہوگئے ، کپتان نےطیارےکارخ فوری طور پر موڑا تو طیارے کے سامنے پہاڑی علاقہ تھا، کپتان مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےطیارے کو 7ہزار فٹ بلندی پر لے گیا اور حادثے سے بچا لیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سی اےاے کےایئر ٹریفک کنٹرولرنےطیارے سےمتعلق رپورٹ ہیڈکوارٹرکوارسال کردی، چراٹ ایریا کو پاک فضائیہ کے ایئرٹریفک کنٹرولر کنٹرول کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرغیرملکی پرواز سے لگا پسنجربرج گرگیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرغیرملکی پرواز سے لگا پسنجربرج گرگیا

    اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر برج گر گیا جس کے باعث آپریٹر زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائن کے طیارے کے ساتھ پسنجر برج لگایا جا رہا تھا کہ برج گرگیا جس کے نتیجے میں آپریٹر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں وہاں کھڑا نجی ایئرلائن کا طیارہ محفوظ رہا جبکہ جہاز میں سوار تمام مسافر بھی محفوظ رہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ پسنجر برج مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے اور باہرلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم مئی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا۔

    نیواسلام آباد ایئر پورٹ میں آوارہ کتے داخل‘ منیجرعہدے سے برطرف

    واضح رہے کہ رواں ماہ ملک کے سب سے بڑے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے اندر آوارہ کتوں کی موجودگی پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایکشن لیتے ہوئے منیجر کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔