Tag: غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ

  • کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے بر وقت نوٹس پر پرواز کو درست رن وے لینڈ کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے بر وقت نوٹس لینے کے باعث غلط لینڈنگ سے بچ گیا۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور آرہا تھا، ایئربس اے 320 طیارہ لاہور پہنچا تو غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

    جس پر کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے غیر ملکی کپتان کو آگاہ کیا کہ وہ غلط رن وے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کپتان رن وے 36 آر پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا ، کنٹرول ٹاور نے پرواز 4541 کو فضا میں گو راونڈ کرتے ہوئے دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے نے درست رن وے نمبر 36 ایل پر باحفاظت لینڈنگ کی، بشکیک سے پہنچنے والی پرواز 4541 میں 171 مسافر اورعملے کے 8 افراد سوار تھے۔

  • ًپہاڑی علاقہ اور خراب موسم ، غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ  خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    ًپہاڑی علاقہ اور خراب موسم ، غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی: غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، سی اےاے کےایئر ٹریفک کنٹرولرنےطیارے سےمتعلق رپورٹ ہیڈکوارٹرکوارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ چراٹ کےقریب حادثےسےبال بال بچ گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلف ایئر کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی ، بوئنگ 789چیراٹ کے قریب پہنچا تو موسم اچانک خراب ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جب طیارہ 5ہزارفٹ بلندی پرتھا، جس میں گراؤنڈ پراکسی وارننگ سسٹم آن ہوگئے ، کپتان نےطیارےکارخ فوری طور پر موڑا تو طیارے کے سامنے پہاڑی علاقہ تھا، کپتان مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےطیارے کو 7ہزار فٹ بلندی پر لے گیا اور حادثے سے بچا لیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سی اےاے کےایئر ٹریفک کنٹرولرنےطیارے سےمتعلق رپورٹ ہیڈکوارٹرکوارسال کردی، چراٹ ایریا کو پاک فضائیہ کے ایئرٹریفک کنٹرولر کنٹرول کرتے ہیں۔