Tag: غیرملکی سفارتکاروں

  • غیرملکی سفارتکاروں کی کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف

    غیرملکی سفارتکاروں کی کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد : غیرملکی سفارتکاروں نے این سی او سی کے دورے میں کورونا کے خلاف اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق 20ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، دورے میں عالمی تنظیموں کےنمائندوں بھی شامل تھے۔

    دورے کے دوران این سی اوسی نے سفارتکاروں کوکورونا کے خلاف اور کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئے اقدامات سمیت کوروناکیسز اور ہیلتھ اسٹرکچرکی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔

    غیرملکی سفارتکاروں کو کوروناکے دوران اہم اقدامات اور نیشنل ویکسی نیشن اسٹریٹیجی پر بھی بریفنگ دی گئی ، غیرملکی سفارتکاروں کی کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات ، کورونا کے مضر اثرات اور پھیلاؤ کو روکنے کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1097 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 38 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

    ملک کے تمام صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔

  • کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، شہباز شریف

    کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب اور  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کامقابلہ کیا، سیاست دانوں، مسلح افواج ،  اداروں نے ملکردہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے پاکستان میں تعینات غیرملکی سفارتکاروں کی کانفرنس  میں حکومت کی کارکردگی، ترقی اور  وژن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہ غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات اچھا موقع ہے، پاکستان کے قیام کو 70سال ہو چکے ہیں۔

    شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحمل برداشت کاحامل امن پسند ملک ہے، الگ وطن کے لئے عوام نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہراول دستہ بنے، ہم نےملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے کا عزم کیا، دہشت گردی کے خلاف ہمارا غیر متزلزل عزم مثال ہے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سےسب سےزیادہ متاثرملک ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، کم وسائل کے باوجود ہم نے دہشت گردی کامقابلہ کیا، 5سال میں ہم نے تمام بڑے چیلنجز پر قابو پالیا، سیاستدانوں،مسلح افواج، اداروں نے ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت متعدد منصوبے شروع اور مکمل کئے، ملک میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، سی پیک خطے میں باہمی معاشی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام افغانستان میں امن سے منسلک ہے ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی علاقائی تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت کے باعث صنعتیں بند پڑی تھیں ، نوجوان نسل بے روزگاری کا شکار تھی، پانچ سال میں قومی گرڈ میں 11ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی۔

    اپنے دور حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو پاکستان سے پیچھے تھے ہماری ٹیکنالوجی استعمال کر کے آگے نکل گئے ، انتھک محنت ، عزم اور پالیسیوں کے تسلسل سے انہوں نے ترقی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔