Tag: غیرملکی میڈیا

  • غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، صمصام بخاری

    غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، صمصام بخاری

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کا پاکستان کے بارے میں رویہ غیر منصفانہ ہے، ہمارے ملک میں کسی قسم کا صنفی امتیاز نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مغرب میں پاکستان کا پیش کیا جانے والا امیج درست نہیں، غیر ملکی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط رپورٹنگ کررہا ہے، جو انتہائی غیر منصفانہ فعل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی قسم کا صنفی امتیاز نہیں ہے، اس طرح کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، پاکستان کا اصل امیج بحال کرنے کیلئے میڈیا، ادیب اور فنکار آگےآکر اپنا کردار ادا کریں۔

    صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صوفیائے کرام کی پرا من دھرتی اور محبت کا گہوارہ ہے, جرمن سفیرمارٹن کوبلر کی پاکستان سے محبت کی مثال ملنا مشکل ہے۔

  • غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ اور سول سوسائٹی متحرک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں میں عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں۔

    کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے امن کے لیے قدم ہے، کرتار پور کے راستے سے آنے والے کینیڈین اور امریکی سکھوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں کی عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیڈا پاکستان کےحوالے سے ٹریول ایڈوائزری نرم کرے، پاکستان اور کینیڈا تاریخی طور پر مضبوط تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں، کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ، سول سوسائٹی متحرک ہے تاہم سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد روکنے عالمی ریگولیٹری طریقہ کار کی ضرورت ہے، نفرت انگیز مواد کےخلاف ایک آواز بننا ہوگا۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے سکھ برادری کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےتعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔