Tag: غیرملکی کوہ پیما

  • ہنزہ میں غیرملکی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

    ہنزہ میں غیرملکی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

    گلگت : ضلع ہنزہ شمشال میں غیرملکی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا جبکہ غیرملکی خاتون اور گائیڈ زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع ہنزہ شمشال میں غیرملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ 2 غیر ملکی کوہ پیما اور گائیڈ ٹریکنگ کیلئے گوجرف گئے اور ان کو 4 اکتوبرکوواپس آنا تھا تاہم موسم خرابی کی وجہ سے واپسی کا شیڈول تبدیل ہوا۔

    غیر ملکی اور مقامی گائیڈ برفانی تودے کی زد میں آگئے ، جس کے باعث آسٹرین مرد کوہ پیما ہلاک اور غیرملکی خاتون اور گائیڈ زخمی ہوئے۔

    واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بیس کیمپ گوجراف پہنچا دیا گیا ہے اور شمشال سے 24 رکنی ریسکیو ٹیم جائے وقوع روانہ ہوگئی۔

    خیال رہے گلگت بلتستان میں 8,000 میٹر (26,247 فٹ) سے زیادہ بلند پانچ چوٹیوں کا گھر ہے، جس میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2 بھی شامل ہے۔

    پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو موہر جولائی 2021 میں K2 کی پیمائش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

  • پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    ہنزہ : پاک فوج کے پائلٹس نے الترچوٹی کو سرکرنے والے تین غیرملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 کو بچا لیا جبکہ ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کوہ پیما الترسرچوٹی پر19 ہزارفٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچین ہبرہلاک ہوگئے جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اور بروس نورمنڈ کو بچالیا گیا ہے۔

    ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریا کا کوہ پیما ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنزہ کی الترچوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق برفانی طوفان نے الترچوٹی کی پانچ ہزار نو سو میٹر بلندی پرآسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر کے ٹینٹ کو اپنی زد میں لیا تھا اور وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    نانگا پربت:‌ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگئے تھے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نانگا پربت سےدوغیرملکی کوہ پیما لاپتہ

    نانگا پربت سےدوغیرملکی کوہ پیما لاپتہ

    گلگت: دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین سے تعلق رکھنے ولے البریٹو زیرائین بیراساٹی اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ماریانو گلاکان ایک 14 رکنی گروپ کے ساتھ مشہور سطح سمندر سے 8 ہزار 1 سو 26 میٹر بلند دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی مہم پر تھے۔

    پولیس کےمطابق نانگا پربت سرکرنے کی مہم جوئی کرنے والے 14 رکنی گروپ کے 12 افراد موسم کی خرابی کے باعث واپس اپنے بیس کیمپ پر آگئےجبکہ 2 افراد گذشتہ 3 روز سے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب شدید خراب موسم اور کھانے کے بغیر ان کا زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    یاد رہے کہ 2013 میں نانگا پربت پر 4 ہزار 2 سو میٹر کی بلندی پر پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں اور 1 مقامی گائڈ کو ہلاک کردیا تھا۔


    ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی عبدالجبار کو ریسکیو کرلیاگیا


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی سر کرنے والے چوتھے پاکستانی لیفٹننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کو پہاڑ سے اترنے کے دوران صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔