Tag: غیرملکی کھلاڑی

  • آئی پی ایل حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کو قوانین کے شکنجے میں جکڑ دیا

    آئی پی ایل حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کو قوانین کے شکنجے میں جکڑ دیا

    انڈین پریمیئر لیگ کے حکام نے غیرملکی پلیئرز کو لیگ چھوڑنے سے بعض رکھنے کے لیے ان کے گرد قوانین کا شکنجہ کس دیا۔

    آئی پی ایل گورننگ کونسل نے 28 ستمبر کو آئی پی ایل 2025-27 کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے، بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے بتایا کہ آئی پی ایل فرنچائزز اپنے موجودہ اسکواڈ سے کل 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکتی ہیں جکبکہ فرنچائزی کو رائٹ ٹو میچ کا بھی آپشن دیاگیا ہے۔

    نئے قوانیں کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے لیے فرنچائزز کی نیلامی کی رقم 120 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ رقم 90 کروڑ مقرر تھی۔

    2024 میں مجموعی سیلری کیپ 110 کروڑ روپے تھی جو اب 2025 میں 146 کروڑ روپے، 2026 میں 151 کروڑ روپے اور 2027 میں 157 کروڑ روپے ہو جائےگی۔

    پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں میچ فیس دی جائیگی، ہر کھلاڑی بشمول امپیکٹ پلیئرز کو 7.5 لاکھ روپے فی میچ فیس ملے گی اور یہ ان کے معاہدے کی رقم کے علاوہ ہوگا، غیرملکی کھلاڑی کو بڑی نیلامی کے لیے رجسٹریشن بھی کرانی ہوگی۔

    نئے قوانین کے مطابق اگر غیرملکی کھلاڑی رجسٹریشن نہیں کراتے ہیں تو وہ اگلے سال ہونے والی مِنی نیلامی میں رجسٹریشن کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔

    اگر کوئی بھی کھلاڑی آکشن کے لیے رجسٹر ہوتا ہے اور نیلامی میں منتخب ہونے کے بعد سیزن شروع ہونے سے پہلے وہ دستیاب نہیں ہوتا تو اس پر 2 سیزن کے لیے ٹورنامنٹ اور پلیئر آکشن میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    نئے قوانین کے تحت امپیکٹ پلیئر ریگولیشن 2025 سے 2027 تک جاری رہے گا۔ ان کیپڈ کھلاڑی سے چنئی سپر کنگز کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ وہ سابق کپتان ایم ایس دھونی کی خدمات کو برقرار رکھ پائیں گے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    کراچی: پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی آج صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ٹیم انتظامیہ نے بلوچی پگ پہنا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ہیری گرنی، ڈیوین اسمتھ اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔


    دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں آج صبح کراچی پہنچے۔

    پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کےفائنل کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں کوسخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچادیاگیا۔

    تفصیلا ت کےمطابق پی ایس فائنل میں شرکت کے لیےپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،کرس جارڈن اور ڈیوڈ میلان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےعہدیدار ویوین رچرڈز اورجولئین فاؤنٹین شامل ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کےفائنل کےلیے آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایاگیا۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر انعام الحق لاہور پہنچے تھےاور انہوں نے کوئٹہ ٹیم کا حصہ بننےپرخوشی کااظہارکیا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔