Tag: غیر اخلاقی حرکت

  • سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار، کیا سزا سنائی گئی؟

    سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سعودی عرب: جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

  • کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ  غیر اخلاقی حرکت  کا ایک اور واقعہ

    کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کیساتھ موٹر سائیکل سوار نے غیر اخلاقی حرکت کی ، خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    فوٹیج میں خاتون کو گلی میں اپنے بچے کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے میں موٹر سائیکل سوار شہری خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر کے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی، فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    گذشتہ سال ستمبر میں بھی نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا تھا، خاتون کو ہراساں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا تھا۔