Tag: غیر رجسٹرڈ موبائل فون

  • پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، حماد اظہر

    پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، حماد اظہر

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، موبائلز کو رجسٹر کرانے کے لئے آن لائن موبائل اپلیکیشن بھی متعارف کرارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کسٹم ڈے پر پاکستان کسٹم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،. تقریب میں مہمان خصوصی وزیرمملکت میاں حماداظہر نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کسٹم کے افسرسول سروس میں سب سےقابل افسرہیں، وزیراعظم نےکسٹم میں میرٹ پرمزیدبھرتیوں کی اجازت دی ہے۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ آنےوالے دنوں میں ریونیوکی شرح میں اضافہ ہوگا، امپورٹ اورایکسپورٹ پرپاکستان کی معیشت کاانحصارہے، پاکستان میں امپورٹ ایکسپورٹ میں کسٹم کا کردار اہم ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا اسمگلنگ کی وجہ سے بہت سے کاروبار بند ہوئے، حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر کام کررہی ہے، ایف بی آر میں بھی اصلاحات لے کر آرہے ہیں، آنے والا وقت پاکستان میں اسمگلنگ فری دور ہوگا۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے، موبائلز کو رجسٹر کرانے کیلئے آن لائن موبائل اپلیکیشن بھی متعارف کرارہے ہیں تاکہ لوگوں کو قطاروں میں نہ لگنا پڑے۔

    وزیرِ مملکت نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے کی امید ظاہر کر دی۔

    کسٹم حکام نے وزیر مملکت اور میڈیا کی موجودگی میں واہگہ باڈر پر 27ٹن چائے ، ایک ہزار کارٹن سگریٹ ، 500 بیگ گٹکا،ایک ہزار کلو کھانے پینے کی اشیاء، پانچ سو کاٹن ٹافی اور چاکلیٹس، 10 ہزار کلو بیج اور پانچ ہزار کلو مختلف اشیاءنذر آتش کیں جبکہ کسٹم حکام نے چھ ہزار سے زائد شراب کے بوتلیں بھی تلف کیں۔

  • اسمگل شدہ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیے جائیں گے، فواد چوہدری

    اسمگل شدہ موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک کردیے جائیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ تمام غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل فونز بلاک کردیے جائیں گے اور مستقبل میں ان کی درآمد پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’موبائل فونز میں ڈی آئی آر بی ایس سسٹم نافذ کررہےہیں، پاکستان کی مقامی موبائل کمپنیز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں استعمال شدہ فون کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی‘ْ

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے سے موجود موبائل فونز 31 دسمبر کے بعد بلاک نہیں ہوں گے بلکہ نئے درآمد ہونے والے فون بلاک کردیے جائیں گے۔

    کرتار پور بارڈر

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کوکرتارپور سرحدی پوائنٹ کا دورہ اور افتتاح کریں گے، افتتاحی تقریب میں بھارتی صحافیوں اور نوجوت سنگھ سدھو کو حکومت کی جانب سے دعوت نامے ارسال کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: موبائل ویری فکیشن کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر  ایک اہم مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے مثبت پیش رفت کرنا ضروری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر پر ویزا فری انٹری ہوگی جس کا باقاعدہ طریقہ کار بنایا جارہا ۔

    چینی قونصل خانے پر حملہ

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’چین نے یقین دلایا کہ وہ ہر صورت پاکستان کا ساتھ دے گا کیونکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سب جانتے ہیں کہ پاک چین تعلقات سے کس کو تکلیف ہے‘۔

    نیشنل بینک کے نئے صدر کا اعلان

    نیشنل بینک کے صدر کا اعلان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عارف عثمانی نیشنل بینک کےنئےصدرہوں گے۔

    بنی گالہ اراضی

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ’وزیراعظم کا بنی گالہ میں گھر مکمل طورپرقانونی ہے کیونکہ اس کی تعمیرات 30 سال قبل مروجہ قانون کے تحت ہوئیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: غیررجسٹرڈ موبائل کی تصدیق کروائیں، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 10سال بعد ان کو نیب قوانین اور کمروں کا خیال آ گیا، سیف الرحما ن جیسے لوگوں کوچیئرمین نیب لگایاگیا جنہیں شہباز شریف خود فون کر کے مخالفین کی سزاؤں میں افاضہ کرواتے تھے۔