Tag: غیر شرعی نکاح کیس

  • غیر شرعی نکاح کیس:  بانی  پی ٹی آئی  آئندہ سماعت پر عدالت طلب

    غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر عدالت طلب

    اسلام آباد : عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ، جس میں کہا کہبشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیاجاتاہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشری بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اسکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی، جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق بانی پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں ، اب کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

  • غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی  آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

    غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد کے سول جج نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت سول جج کی عدالت پیش ہوئے۔

    وکیل شیر افضل مروت نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنےکی دوبارہ ہدایت کی جائے، اب اٹک کا معاملہ نہیں اڈیالہ جیل کا ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم دیاہے، چیئرمین مین پی ٹی آئی ریاست کی کسٹڈی میں ہے ، جس پر جج نے شیر افضل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنا ضروری ہے۔

    اسلام آباد کے سول جج نے نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اس سے قبل اٹک جیل انتظامیہ کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں اٹک جیل انتظامیہ نےچیئر مین پی ٹی آئی کوعدالت پیش کرنےسےمعذوری ظاہر کی تھی۔

    اٹک جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کے ایک مقدمے میں اسیرہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت پیش نہیں کرسکتے۔

  • غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نےغیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نےوکیل شیر افضل مروت کےذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہری محمدحنیف کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے گئے، پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئےالزامات دفعہ 496 کےزمرے میں نہیں آتے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کمپلینٹ کا مقصدچیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کوکالعدم قرار دے اورکمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سےمتعلق سول جج کے فیصلے کوبھی کالعدم قرار دیا جائے۔

    گذشتہ روز مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بیکو نوٹسزز جاری کردیئے تھے۔

  • غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا اور دونوں کو نوٹسزز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

    سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیس جولائی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار محمد حنیف کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح دوران عدت ہوا، نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ قانون کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں سے کسی بھی شہر میں درخواست قابل سماعت قرار دی جا سکتی ہے۔

    وکیل رضوان عباسی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    یاد رہے مئی میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قراردی تھی ، سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    سماعت میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے بتایا تھا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف شکایت ہے، عدت کے دوران شادی قانونی نہیں ہے، جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں طلاق نومبر میں ہوئی، اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ شادی کیوں کی۔

    جس پر جج نے کہا تھا کہ شادی لاہور میں ہوئی اس عدالت کا دائرہ کار کیسے بنتا ہے تو وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو گولیاں ایک جگہ،موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔