Tag: غیر ضروری اخراجات

  • پنجاب میں محکموں کے غیر ضروری اخراجات اور نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

    پنجاب میں محکموں کے غیر ضروری اخراجات اور نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

    لاہور: صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اجلاس میں تمام محکموں کے غیر ضروری اخراجات، ضمنی گرانٹس کے اجرا اور نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر معاشی صورتحال، ترقیاتی پروگرام اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں شہروں میں ترقیاتی کام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے وسائل سے کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں محکموں کے غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کردی کردی گئی۔

    حکومت نے محکموں کے لیے ضمنی گرانٹس کے اجرا اور نئی بھرتیوں، محکموں کے لیے نئی گاڑیاں اور دیگر پرتعیش اشیا کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرتیوں کی اجازت ہوگی۔ محکموں کو مالیاتی نظم و ضبط اور بچت و کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی گئی۔

    وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، پنجاب حکومت نے مالی مشکلات پر 18 ارب روپے کے ٹیکس کا ریلیف دیا۔

    انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مالی امداد کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز دیے گئے ہیں، رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف دیں گے۔

  • پی آئی اے نے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، ادارے کو کروڑوں کا فائدہ

    پی آئی اے نے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، ادارے کو کروڑوں کا فائدہ

    کراچی : پی آئی اے کے شعبہ صحت نے مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کرلی، چار ماہ کے دوران 75کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، شعبہ صحت میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ صحت نے مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے ادارے کیلئے کروڑوں روپے کی بچت کرلی، شعبہ صحت نے چار ماہ کے دوران 75کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

    ماضی کی انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ادارے کو تین سال کے دوران ہر ماہ 30کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے، محکمہ صحت نے اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے ہر ماہ 10کروڑ روپے تک کرلیے۔

    اس سے قبل ماضی میں محکمہ صحت کو اسپتالوں کے جعلی بل اور ادویات کے جعلی بلوں کی مد میں ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا، موجودہ انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہر ماہ ادارے کو کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔