Tag: غیر قانونی شکار

  • مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے 3 افراد گرفتار، مردہ مارخور برآمد

    مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے 3 افراد گرفتار، مردہ مارخور برآمد

    بوستان: پشین میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مردہ مار خور بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مار خور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مردہ مار خور بھی برآمد ہوا ہے۔

    لیویز فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انڈسٹریل زون کے عقب میں جیپ میں شکار کیا جانے والا مارخور چھپا رکھا تھا جسے برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں اظہار خان، مصور خان اور صدام خان شامل ہیں۔

    پروجیٹ ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات نیاز کاکڑ نے بتایا گرفتار افراد نے تکتو کے علاقے میں مار خور کا شکار کیا تھا، ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چترال میں امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) کی بولی کے عوض کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔

  • ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل

    ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت کرنے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہرن کا غیر قانونی شکار کروانے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل کردیے گئے، افسران کو سیکریٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر معطل کیا گیا۔

    محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ افسران نے بہاولپور جنگل میں ہرن کا شکار کرنے میں پشت پناہی کی تھی، افسران ہرن کے گوشت کا کچھ حصہ اپنے لیے لے کر جا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کوہستان میں بھی ہرن کے شکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو کے مطابق شکار ہونے والے ہرن نایاب نسل کے تھے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائلڈ لائف کے 3 افسران کو انکوائری پر تعینات کیا گیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ نایاب ہرنوں کو بے دردی سے شکار کیا گیا ہے، شکار سندھ کی حدود میں ہوا تو محکمہ قانونی کارروائی کرے گا۔

  • ہرن کا شکار کرنے پر امریکی شہری کو کارٹون دیکھنے کی سزا

    ہرن کا شکار کرنے پر امریکی شہری کو کارٹون دیکھنے کی سزا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے کی پاداش میں مجرم کو ایک برس قید اور’بامبی‘ نامی کارٹون دیکھنے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسسوری کی مقامی عدالت نے نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی شہری کو جرم ثابت ہونے پر کارٹون دیکھنے کی انوکھی سزا سنائی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم ڈیوڈ بیری اس کے والد، دو بھائیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے جن پر نایاب نسل کے ممنوعہ سیکڑوں ہزن شکار کرنے کا الزام تھا۔

    ڈیوڈ بیری

    امریکی کورٹ نے ڈیوڈ بیری کو نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے کے جرم ایک سال قید اور 51 ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ مجرم کو ایک ماہ میں کم از کم ایک بار ’بامبی‘ نامی کارٹون دیکھنا ہوگا جس کی کہانی ہرن کے ایسے بچے پر مبنی ہے جس کی ماں کو شکاریوں نے مار دیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم پر سزا اطلاق 23 دسمبر 2018 سے ہوگا اور کم از کم ایک ماہ تک ڈیوڈ کو بامبی کارٹون دیکھنا ہوگا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرمان نے سنہ 2015 کے آخری تین ماہ میں سو سئ زائد جانوروں کا شکار کرکے ان کی تصاویر اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیں۔

    مزید پڑھیں : سفید رنگ کا حیرت انگیز زرافہ

    مزید پڑھیں : اپنی نسل کا وہ واحد جانور جو دنیا بھر میں کہیں نہیں

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ سمیت میسسوری کے 14 رہائشیوں پر 11 ممالک میں جانوروں کا شکار کرنے کے 230 مقدمے درج ہیں۔

    واضح رہے کہ ’بامبی‘ نامی کارٹون سنہ 1942 میں پہلی جاری کیا گیا تھا، جس کا مقصد چھوٹے بچوں والے جانوروں کا شکار کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا اور شکار نہ کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔

  • غیر قانونی شکار کے لیےآئے 4 عرب شہزادے گرفتار

    غیر قانونی شکار کے لیےآئے 4 عرب شہزادے گرفتار

    کوئٹہ: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں غیر قانونی شکار کرنے پر 4 عرب شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے نے شکار کے لیے جانے والے 4 عرب شہزادوں سمیت 7 افراد کوگرفتارکرلیا۔

    سیکورٹی فورسز کے مطابق شکاریوں کے پاس موجود سدھائے ہوئے باز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں جو پرندوں خاص طور پر تلور کے شکار کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اشارے کے باوجود گاڑی نہ روکنے پرسیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 نومبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نےعرب شہزادوں کو شکار سے روکنے کے لیے درخواست پر وفاق، سیکرٹری خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دن میں جواب طلب کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔