Tag: غیر قانونی طور پر مقیم

  • امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم متعدد پاکستانی ڈی پورٹ

    امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم متعدد پاکستانی ڈی پورٹ

    اسلام آباد : امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں 8 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو لے کر پہلا جہاز رواں ہفتے اسلام آباد پہنچے گا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے 8 پاکستانی غیر قانونی تارکین امریکی جہاز کے ذریعے ملک واپس پہنچیں گے، امریکا سے پہلی پرواز آج 26فروری بروز بدھ کو روانہ ہوگی۔

    ڈی پورٹ

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی فوج کا سی 17 طیارہ 27 فروری کی صبح 8 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر نور خان ایئربیس پہنچے گا۔

    امریکی انتظامیہ نے تقریباً 10 افراد کے کوائف تصدیق کیلئے پاکستانی حکام کو بھجوائے تھے۔ ان میں سے 8 افراد کی قومیت کی تصدیق کردی گئی، جس کے بعد ان افراد کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیجا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے 7 ہزار غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر کردیئے

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا سے پہلے ہفتے میں پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

    ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے۔

    محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے، ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

  • پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

    پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

     پشاور/ساہیوال: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن میں ڈیڑہ سوسے زائد مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پشاور میں شہید آباد، پھندو، ہزار خوانی توحید آباد کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس نےآپریشن میں سو سے زائد مشتہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار افراد میں زیادہ تعداد ایسے افغان مہاجرین کی ہے، جو کئی عرصے سے غیر قانونی طور پر ان علاقوں میں مقیم تھے، پولیس نے گرفتار مہاجرین کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت پرچہ درج کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق آپریشن میں کرائے پر مقیم افراد کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں بہتر سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔