Tag: غیر قانونی فروخت

  • کراچی :  ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر

    کراچی : ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر

    کراچی : شہر قائد میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں جبکہ 172 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 116 کو وارننگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے ، ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔

    ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں۔

    تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔

    ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر ا دی گئی ہے۔

    ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئ ملیر میں 12 کیماڑی میں 35 کورنگی میں 14 غربی میں 8 جبکہ وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ایل پی جی کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔

    انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے۔

  • کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنسز کی خرید و فروخت کا انکشاف

    کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنسز کی خرید و فروخت کا انکشاف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنسز اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بڑے پیمانے پر جعلی اسلحہ لائسنسز اور اسلحے کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی بلدیہ فیضان اور ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن شامل ہیں، کمیٹی جعلی لائسنسز بنانے والے اور ان پر اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کا تعین کرے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2012 سے 2020 تک جاری اسلحہ لائسنسز کو چیک کیا جا رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں جعلی لائسنسز بنائے گئے اور اس پر اسلحہ فروخت کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق لائسنس ہولڈرز کو بلا کر جعلی لائسنس اور اسلحہ بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی کی قیمتی اراضی کوڑیوں کے مول ٹھکانے لگانے کا منصوبہ ناکام

    کراچی کی قیمتی اراضی کوڑیوں کے مول ٹھکانے لگانے کا منصوبہ ناکام

    کراچی: وزیر بلدیات ناصر شاہ اور ڈی جی ایم ڈی اے نے کراچی کی قیمتی اراضی کوڑیوں کے مول ٹھکانے لگانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق افسران اور مافیا کی ملی بھگت سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 30 ایکڑ اراضی نجی کوآپریٹو سوسائٹی کو الاٹ کی جا رہی تھی، معاملہ کا پتا چلنے پر وزیر بلدیات سندھ نے نوٹس لیا۔

    قیمتی اراضی کوڑیوں کے مول ٹھکانے لگانے کے منصوبے میں ملوث افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈی جی ایم ڈی اے عمران عطا سومرو کو فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل نے کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی سے منظوری لیے بغیر نیشنل ہائی وے پر واقع اراضی کینجھر جھیل نامی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو الاٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔

    قیمتی اراضی کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے خلاف ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے ناصر خان اور دیگر افسران کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، محکمہ بلدیات کے محکمہ جاتی نوٹ شیٹ میں اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کو ظاہر کر کے منظوری دی گئی تھی۔

    ایم ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر مذکورہ زمین مستقبل میں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مختص کی گئی تھی۔

    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر مزید افسران برطرف کیے جائیں گے۔