Tag: غیر قانونی مقیم غیرملکیوں

  • پاکستان  میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی، ڈیڈلائن کا آج آخری دن

    پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی، ڈیڈلائن کا آج آخری دن

    اسلام آباد : غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ہے، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اکتیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے، کل سے غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائےگا۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کے پولیس اور انتظامیہ کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔

    نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اکتیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن آگے نہیں بڑھائی جائے گی، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے یکم نومبر کے بعد جامع آپریشن ہو گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کو قریبی بارڈرتک پہنچایا جائے گا، دو ماہ میں تقریبا دو لاکھ غیرملکی واپس جاچکے ہیں۔

    سرفراز بگٹی نے مزید کہا تھا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کوکرائےپرگھر دینے والے بھی شریک جرم ہیں۔ انخلا کسی مخصوص گروہ کیخلاف نہیں۔ غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس جانا ہوگا۔

    وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ انخلا کا باقاعدہ نظام وضع کرلیا ہے، مختلف شہروں میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں،

    دوسری جانب پنجاب میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، مختلف آبادیوں میں لوگوں کی سکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ کا عمل تقریبا مکمل ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان بدر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

    پکڑے جانے والے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

    کیمپوں میں مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش گاہیں موجود ہیں، جہاں انہیں پورے احترام سے رکھا جائے گا ، ہر کیمپ میں ایسے افراد کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم ہے جہاں نادرا کے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کو استعمال کیا جائے گا ، یہ جدید سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔

  • غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 15 دن باقی

    غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 15 دن باقی

    اسلام آباد : افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے، افغان باشندوں کی رضاکارانہ طورپراپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں پندرہ دن باقی رہ گئے ، افغان باشندوں کی پاکستان سےاپنےملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری ہے۔

    پندرہ اکتوبرکو تین ہزارایک سوستائیس افغان باشندے افغانستان روانہ ہوئے ، طورخم بارڈر سےایک سو باون خاندانوں کی واپسی عمل میں لائی گئی ، جن میں 387 مرد،233 خواتین ، 1055 بچے شامل ہیں۔

    افغان باشندوں کی رضاکارانہ طورپراپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے۔

    دوسری جانب غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف سندھ حکومت متحرک ہیں ، محکمہ داخلہ کی جانب سے سندھ بھر کے کمشنرز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    خط میں کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈویزن اور ضلعی سطح پر ریکارڈ مرتب کیا جائے اور غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کے لئے انتظامات کی حتمی شکل دی جائے ساتھ ہی غیر ملکیوں کے لئے کراچی اور سکھر میں اسمیبلی پوائنٹس بنائے جائیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے چمن تک بس سروس کا انتظام کیا جائے،اسمبلی پوائنٹس، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کی مد میں کتنا بجٹ درکار ہوگا اس کا تخمینہ لگایا جائے۔

    یاد رہے غیرقانونی افغان باشندوں کوپاکستانی حکومت کی جانب سے31اکتوبرتک ملک چھوڑنےکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، اکتیس اکتوبر تک پاکستان نہیں چھوڑا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کویقینی بنائیں گے۔