Tag: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں

  • پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا

    پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا

    اسلام آباد : پاکستان میں اقوام متحدہ کی درخواست پر غیرقانونی مقیم غیرملکی شہریوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے آپریشن روک دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن اقوام متحدہ کی درخواست پر وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے درخواست اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براے مہاجرین کے حالیہ دورہ پاکستان میں کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براے مہاجرین کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے حال ہی میں 3 روزہ دورہ پاکستان کیا تھا، دورے کے دوران فلپو گرانڈی نے ہشاور اور ہری پور میں افغان مہاجرین سے ملاقاتیں کیں تھیں جبکہ فلپو گرانڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر سیفران امیر مقام, وزارت خارجہ و داخلہ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں تھیں۔

    ملاقاتوں میں فلپو گرانڈی کو غیر قانونی طور ہر پاکستان میں مقیم غیرملیکوں کے خلاف عارضی بنیادوں ہر آپریشن روکنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔

    فلپو گرانڈی نے روان برس کے اختتام تک افغان عبوری حکومت, عالمی معاون اداروں, امدادی شراکت داروں کے درمیان مزاکرات کی یقین دھانی کروائی تھی، ان مذاکرات میں افغانستان کے اندر اور باہر موجود افغان مہاجرین کی.مالی امداد کے حوالے سے جکمت عملی و پیکج ہر ہیش رفت کی جائے گئی۔

    آپریشن کے تحت پاکستان میں 6 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 3 جولائی تک واپس افغانستان بھیجا جاچکا ہے، ان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی تھی۔

    ان افغان باشندوں کی ایک بڑی تعداد کابل میں افغان طالبان کی عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان داخل ہوئی تھی، ان باشندوں نے افغان عبوری حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں, انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خوف سے اپنا وطن چھوڑا۔

    ان افغان باشندوں میں تعداد یورپ امریکہ و دیگر ممالک میں پناہ لینے کے خواہشمند افراد بھی شامل تھے تاہم افغان باشندون کے علاوہ دیگر ممالک کے غیر قانونی طور ہر پاکستان میں مقیم شہریوں کے خلاف بھی اس آپریشن کے تحت کاروائی جاری تھی۔

    عالمی ادارہ صحت ہہلے ہی ان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی واپسی کی صورت میں سرحدی علاقوں مین ہولیو کیسز میں اضافہ کی تنبیہہ جاری کر چکا ہے۔

  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں ایک دن باقی  رہ گیا

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں ایک دن باقی رہ گیا

    اسلام آباد : غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں ایک دن باقی رہ گیا، 31 اکتوبر کے بعد گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنےکی مہلت میں ایک دن باقی رہ گیا۔ اکتیس اکتوبرکےبعد گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنایاجائےگ

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں ایک دن رہ گیا، غیر قانونی افغان شہریوں کی چمن بارڈر سے رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    حکومتی اقدامات کے بعد چمن بارڈر سے روزانہ سیکڑوں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں، نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں۔

    پکڑے گئے غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ کاروبار یا پناہ دینے پر بھی قانونی کارروائی ہو گی۔

    مختلف اداروں سے جمع کی گئی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم بیس ہزار سے زائد افغان شہری باب دوستی کے ذریعے واپس افغانستان جا چکے ہیں، وطن واپس جانے والوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

    یاد رہے گران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کاحتمی پلان تیار کرلیا گیا ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو 50 ہزار روپے سےزائد رقم لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نگران وزیر داخلہ نے واضح کیا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم شہریوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا ہولڈنگ سینٹرزمنتقل کیاجائے گا۔

  • حکومت کا افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

    حکومت کا افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ متفقہ فیصلہ ہوا 3 لاکھ افغان مہاجرین کو افغانستان واپسی بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین اور ویزا ختم ہونے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہوگا۔

    خیال رہے یہ مہاجرین افغان طالبان کی حکومت بننے پر پاکستان میں آئے تھے۔

    یاد رہے 15 دسمبر کو وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس ‏میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران ‏نے شرکت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ‏ہوئے کہا تھا کہ امیدہے دنیا افغانستان سےعلیحدگی جیسی ‏غلطی نہیں دہرائےگی اورعالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے، پاکستان انسانی ‏بحران سے نمٹنے کیلئے افغانستان کوہرممکن مدد فراہم کرے گا۔