Tag: غیر قانونی گرفتاری

  • لانگ مارچ والے دن غیر قانونی گرفتاری، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام

    لانگ مارچ والے دن غیر قانونی گرفتاری، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام

    کراچی : پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر نے 25 مئی کو غیرقانونی گرفتاری پر ایس ایچ او کلیم موسیٰ کو ہتک عزت پر 50 لاکھ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر نے 25مئی کو غیر قانونی گرفتاری پر ایس ایچ اوکلیم موسیٰ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ایس ایچ اوکلیم موسیٰ کو ہتک عزت پر 50لاکھ کانوٹس بھجوایا اور ایس ایس پی ملیر سمیت ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کو خط لکھ دیا۔

    راجہ اظہر نے کہا ہے کہ 25 مئی کونجی ائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا، ایس ایچ او کلیم موسیٰ اور 4 نامعلوم صورت شناس افرادنےزدوکوب کیا، تعارف کروانے کے باوجود میری آنکھوں پر پٹی باندھی اور تلاشی لی اور ڈیڑھ گھنٹے گاڑی میں گھمایا۔

    رکن سندھ اسمبلی نے الزام لگایا کہ دوران تلاشی جیب سے 50ہزارکلیم موسیٰ سمیت ساتھیوں نےنکالے اور اسپیکر کی اجازت لیے بغیر گرفتاری اور پھر سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

    خط میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کےانکارکےباوجودکلیم نےاپنےاثرورسوخ کا استعمال کیا، کلیم موسیٰ کیجانب سےسپریم کورٹ احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

    راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ کلیم موسیٰ اور ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی اپیل کرتا ہوں، بغیر وارنٹ گرفتار کرنے، تشدد، دھمکیاں دینے جیب سے رقم نکالنے کیخلاف کارروائی کی جائے اورمجھے جان ومال عزت کا تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

  • یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کا اقوام متحدہ نوٹس لے،وزیراعظم آزادکشمیر

    یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کا اقوام متحدہ نوٹس لے،وزیراعظم آزادکشمیر

    مظفرآباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ حریت پسند رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

    وزیراعظم آزادکشمیر نے خط میں لکھا ہےکہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔

    سردار فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز سماہنی،بھمبر، نکیال اور عباس پور کافضائی دورہ کیااور کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے متاثرہ لوگوں سےبھی ملاقات کی۔

    مزیدپڑھیں: کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ رہے گا،فاروق حیدر

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہناتھا کہ جنگ کی قیمت کا بھارت کو بھی اندازہ ہے اور کشمیرکبھی ہندوستان کا حصہ تھا نہ رہے گا۔