کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) نے آپریشن کرکے 10مرلہ اراضی پر مشتمل غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کر دیا گیا، جس کی گہرائی 12فٹ تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقے زیبو گوٹھ منگھوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 10مرلہ اراضی پر مشتمل غیر قانونی ہائیڈرنٹ جس کی گہرائی 12فٹ تھی کو مسمار کر دیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرزپاکستان رینجرز (سندھ) نے بتایا کہ مجموعی طور پرابتک 87 آپریشنز میں 184 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 کو مہر بند اور 163 کو مسمارکر کے 162 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 آپریشنز کے دوران 39 غیر قانونی سب سوائل بور کنکشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 کو مہر بند اور 22 غیرقانونی کنکشن کوختم کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشنزکے بعد 200 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی، پاکستان رینجرز(سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گا۔