Tag: غیر مستقل رکن

  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی

    اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطورغیرمستقل رکن نشست سنبھال لی اور اسلام آباد میں سفرا کانفرنس میں حکمت عملی طے کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی ، پاکستان یکم جنوری 2025 سے اگلے 2 سال تک سلامتی کونسل کا رکن رہے گا۔

    اس حوالے سے اسلام آباد میں سفرا کانفرنس میں حکمت عملی طے کر لی ، پاکستان سلامتی کونسل میں دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بنے گا۔

    اس کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مسئلے پر جارح قوتوں کیخلاف آواز بلند کرے گا اور مقبوضہ کشمیر سمیت غزہ میں فوری ریلیف کیلئے اقدامات کی کوشش کرے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ رکنیت کے دوران امن و استحکام کے تناظر میں عالمی سلامتی کیلئے کام کیا جائے گا۔

  • پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے کیلئے پُر امید

    پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے کیلئے پُر امید

    نیویارک : پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے کیلئے پُر امید ہے، اس سے قبل بھی سات مرتبہ سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن رہ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ غیر مستقل ارکان کا تقرر آج کرے گی۔

    پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے پر امید ہے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کیلئے آٹھویں مدت کیلئے آج منتخب کیا جا سکتا ہے ۔

    اس  کے علاوہ دیگر چار ممبران اگلے دو سال کیلئے خدمات انجام دیں گے، سلامتی کونسل پندرہ ممالک پر مشتمل ہے، جس میں پانچ مستقل ارکان میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا جبکہ دس غیرمستقل ارکان شامل ہیں۔

    دس غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے، سکیورٹی کونسل کی رکنیت کیلئے پاکستان کو تریپن رکنی ایشیائی گروپ سے توثیق ملی ہے۔

    اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک اس انتخاب میں شامل ہوتے ہیں، یہ انتخاب خطے کے لحاظ اور جغرافیائی تقسیم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں، پاکستان پہلے ہی ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوار کے طورپر حمایت حاصل کرچکا۔

    منتخب ہونے کی صورت میں سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی رکنیت یکم جنوری 2025 سے شروع ہوکر31 دسمبر 2026 کو ختم ہوگی

    ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے لیے پاکستان نے ایک مخصوص حکمت عملی بنا رکھی ہے ، جس کے تحت ووٹ کے حصول کے لیے چند مخصوص خطوں اور ممالک کے گروپس پر خصوصی کام کیا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ منیر اکرم اور عثمان جدون کر رہے ہیں۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    نیویارک: وینزویلا ، ملائیشیا ، انگولا اور نیوزی لینڈ نے اگلے دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی سیٹ جیت لی تاہم ترکی اور اسپین کا فیصلہ اگلے مرحلے میں ہوگا ۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے الیکشن میں وینزویلا، لاطینی امریکا ، ملائیشیا برِاعظم ایشیاء ، انگولا افریقا سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    مغربی یورپ کی دو سیٹوں کے لئے تین ممالک ترکی، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں ایک سیٹ پر نیوزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

    ترکی اور اسپین کے مابین فیصلہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں ہوگا، تمام ممالک جنوری دو ہزار سترہ تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔