Tag: غیر مسلح

  • لبنان کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ، ایران کا موقف سامنے آگیا

    لبنان کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ، ایران کا موقف سامنے آگیا

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا، ہم حزب اللہ کے اپنے ہتھیار نہ ڈالنے کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی مداخلت کے بغیر۔

    رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کوئی نیا معاملہ نہیں ہے، ماضی میں بھی ایسی کوششیں ہو چکی ہیں اور ان کی وجوہات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ میدانِ جنگ میں مزاحمتی ہتھیاروں کی افادیت ثابت ہو چکی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی پُر عزم قیادت اور شدید لہجے میں جاری کردہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جماعت دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

    عباس عراقچی نے واضح کیا کہ حزب اللہ کی صفوں کو ازسرِنو منظم کیا جا چکا ہے اور یہ گروہ اپنی حفاظت کے لیے درکار تمام صلاحیت رکھتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ آئندہ اقدامات کا حتمی فیصلہ حزب اللہ خود کرے گی اور ایران بطور حامی قوت، اس کا ساتھ دے گا لیکن اس کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایک بیان میں لبنانی حکومت کے اس فیصلے کو ”خطرناک غلطی” قرار دیا تھا جس میں فوج کو سال کے اختتام تک تمام اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس رکھنے کے لیے عملی منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • حماس نے غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا

    حماس نے غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا

    غزہ: حماس نے غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے، جس میں غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کا ’’ایک ہی بار‘‘ میں تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

    بیان میں فلسطینی گروپ نے اسرائیل کی جانب سے حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کی پٹی سے نکل جانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ گروپ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ’’قابض قوت کی جانب سے حماس کو غزہ کی پٹی سے ہٹانے کی شرط ایک مضحکہ خیز نفسیاتی جنگ ہے، ہمیں غزہ سے مزاحمت کا انخلا یا غیر مسلح ہونا بالکل بھی قبول نہیں ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے لیے کوئی بھی اقدام قومی اتفاق رائے ہی سے لیا جائے گا۔ حازم قاسم نے ہفتے کے روز اگلے تبادلے کے دوران رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کرنے کے گروپ کے فیصلے پر بھی بات کی۔

    حماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کی بڑی پیش کش کر دی

    انھوں نے کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا فیصلہ، ثالثوں کی درخواست کے جواب میں اور معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد میں ہماری سنجیدگی کو ثابت کرنے کے لیے کیا گیا۔

    حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بدلے میں اسرائیل ’’عمر قید اور لمبی سزاؤں کے حامل متعدد قیدیوں کو‘‘ رہا کرے گا۔

  • اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ

    بیروت : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ لبنان کی نئی حکومت اقتصادی صورت حال کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے، حزب اللہ کا اسلحہ غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے عالمی ادارے کی ششماہی رپورٹ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے اور شام میں اپنی عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لبنان کی نئی حکومت اقتصادی صورت حال کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ وہ قومی تزویراتی اور دفاعی حکمت عملی کو بھی تبدیل کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ صرف لبنانی ریاست کے پاس ہونا چاہیے اور اسلحے کے استعمال کا حق بھی ریاست ہی کے پاس ہو، لبنان کے سیاسی استحکام کے لیے مسلح گروپوں کا غیر مسلح ہونا ضروری ہے۔

    یو این جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے پاس اسلحہ اور ملک میں مسلح ملیشیاﺅں کی سرگرمیاں لبنان کے امن استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا عسکری آلات، ہتھیار اور اسلحہ رکھنا غیر قانونی ہے۔ لبنان میں ریاست سے ہٹ کر کسی گروپ کا اسلحہ رکھنا بڑی تشویش کا باعث ہے۔

    انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ شام کی خانہ جنگی میں پوری طرح شریک ہے، اس نے لبنان کو علاقائی خانہ جنگی میں دھکیل کر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے۔

    انتونیو گوٹیرس کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں حزب اللہ سمیت دیگر تمام جماعتوں کو اندرون اور بیرون ملک اپنی عسکری سرگرمیاں ختم کر کے ”معاہدہ طائف“ اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1559 مجریہ 2004ءپر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • یورپ ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش نہ کرے، ایران

    یورپ ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش نہ کرے، ایران

    تہران : ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ ’اگر ایران کو میزائل کی تیاریوں سے روکا گیا تو اسلامی جمہوریہ اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کردے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام نہ روکنے کی صورت میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ایران اور یورپی ممالک کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

    [bs-quote quote=”ایران اپنی دفاعی پالیسی کے تحت میزائل پروگرام میں تبدیلی کرے گا” style=”style-20″ align=”left” author_name=”جنرل حسین سلامی” author_job=”ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/02/51421276_801732500170297_2757348830570610688_n.jpg”][/bs-quote]

    سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹہ کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یا کوئی اور ملک ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم اپنے بیلسٹک میزائلوں کی صلاحتیوں میں اضافہ کردیں گے۔

    جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ’ایران پر میزائلوں کی رینج اور صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے، ایران اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق میزائل ٹیکنالوجی تیار کرے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی بھی کرے گا‘۔

    مزید پڑھیں : ایران کا طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    خیال رہے کہ ایران نے 2 فروری کو انقلاب کے 40 ویں سالگرہ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل 1300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    ایرانی وزیر دفاع عامر ہتامی کے مطابق ایران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جارہا ہے، 1300 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز میزائل کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے اور اپنے ہدف کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : مذاکرات کی ناکامی پر ایران نئی پابندیوں کیلئے تیار رہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی ڈریان نے کہا تھا کہ ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام روکنا ہوگا اگر مذاکرات بے نتیجہ رہے تو ایران نئی پابندیوں کیلئے تیار رہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس سمیت یورپی یونین کے دیگر ممالک بھی ایران کے خلاف نئی پابندیاں کرنے پر غور کررہے ہیں۔