Tag: غیر ملکی اسلحے

  • افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار مارچ کو بنوں کنٹونمنٹ حملہ میں ہلاک 16 خوارجیوں سے برآمد اسلحہ میں فورٹی ایم ایم ووگ، پچیس پروجیکٹڈ گرینیڈ اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

    28 فروری کو شمالی وزیر ستان میں ہلاک 6 خوارج سے ایم ٹوئنٹی رائفل، ایم سکسٹین، اے فور اور ایم فور سمیت گولہ بارود برآمد ہوا، 15 فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ جھڑپوں میں پندرہ خوارج انجام کو پہنچے، ان دہشت گردوں سے ایم سکسٹین، اے ٹو اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور یکم فروری کی شب منگوچر میں بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان سے ایم ٹوئنٹی فور اسنائپر رائفل، ایم سکسٹین اے فور بمعہ نائٹ وژن برآمد ہوئے۔

    11 جنوری کو شمالی وزیر ستان میں 6 خوارج ہلاک اور دو گرفتار ہوئے، ان دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت اےکے فورٹی سیون، ایم فور اور ڈرینگنو برآمد ہوئے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں ڈی آئی خان میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے ایم فور، اے کے فورٹی سیون اور ایم سکسٹین اے ٹو برآمد ہوئے۔

  • پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر سامنے آگئے

    پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر سامنے آگئے

    اسلام آباد : پاکستان کی سرزمین پرافغانستان سے لائے گئےغیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر سامنے آگئے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشز کے دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرزمین پرافغانستان سے لائے گئےغیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر منظرعام پر آگئے ، 11 جنوری 2025 کو شمالی وزیرستان دوسالی میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل جبکہ 2 گرفتار کئے گئے۔

    انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 خوارج زخمی ہوئے، اس دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، اے کے 74، ایم 4 اور ڈریگنو برآمد ہوئے۔

    9 دسمبرکو ڈی آئی خان کے علاقےکلاچی میں بھی انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاگیا، آپریشن میں 2خوارج کوجہنم واصل اورایک خارجی زخمی حالت میں پکڑا گیا ، اس دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ 10نومبر کوشمالی وزیرستان میں 10خوارج کوجہنم واصل کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

    یورو ایشین ٹائمز کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کارروائیوں میں غیرملکی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا نے افغان فوج کو 4 لاکھ 27 ہزار جنگی ہتھیار دیئے اور انخلا پر 3 لاکھ رہ گئے تھے۔

    خطے میں غیرملکی اسلحہ ہونے پر 2 سال میں دہشتگردی میں وسیع پیمانےپراضافہ ہوا، امریکا نے 2005 سے اگست 2021 افغانستان کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا،پینٹاگون

    امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی اور افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کو مسلح اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ راستہ دے رہی ہے۔

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے جانیوالے غیر ملکی اسلحے کا استعمال، ثبوت پھر منظرعام پر آگئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے جانیوالے غیر ملکی اسلحے کا استعمال، ثبوت پھر منظرعام پر آگئے

    اسلام آباد : پاکستان میں افغانستان سے لائے جانیوالے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے لائے جانیوالے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرعام پر آئے۔

    افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں، 23 اور24 اکتوبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں نو خوارجی اور ہائی ویلیو دہشت گرد سید محمد عرف قریشی استاد ہلاک ہوا، ہلاک ہونیوالے خوارجیوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

    ہلاک خوارج سے غیر ملکی اسلحہ اے کے فورٹی سیون،اےایم ڈی سکسٹی فائیو،ایم فور،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد ملا۔

    انیس ستمبر کو شمالی وجنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کے دوران بارہ خوارج مارے گئے، ہلاک خوارجیوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ایل ایم جی، آر پی جی، اے کے فورٹی سیون اورایس کے ایس ملا۔

    اسی طرح اٹھارہ اگست کو سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، جس میں بی ایل اے کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ تین زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد ڈی سی پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے ذمہ دار تھے، آپریشن میں غیر ملکی اسلحہ آرپی جی، ایل ایم جی، آٹھ ایم ایم اے کے اور آر پی جی لانچر برآمد ہوا۔

    چودہ مئی کو بھی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں سےبڑی تعداد میں غیرملکی اسلحہ،دستی بم اوربارودی مواد ملا۔

    یورو ایشین ٹائمز کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی غیرملکی اسلحے کا استعمال کر رہا ہے۔

    پینٹاگون حکام نے بتایا افغان فوج کو چارلاکھ ستائیس ہزار تین سوجنگی ہتھیار فراہم کئے، جس میں تین لاکھ انخلا کے وقت باقی رہ گئے۔

    خطے میں گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، سال 2005   سے اگست 2021 افغان قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کو اٹھارہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا سامان دیا، امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی، حقائق بتارہےہیں افغان رجیم نہ صرف ٹی ٹی پی کومسلح بلکہ دیگرتنظیموں کیلئےمحفوظ راستہ بھی ہے۔

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات بڑھ گئے، مستونگ، ژوب، پشین، گوادر، نوشکی میں دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر، باجوڑ، شمالی وزیرستان، میر علی، میران شاہ، چترال، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں میں غیر ملکی اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی آنیوالی پیاز کی بوریوں سے غیر ملکی ہتھیار برآمد ہوئے، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کرتے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ دستیاب ہے۔

  • افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے

    افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے

    افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے، سیکیورٹی فورسز  کے خیبر آپریشن میں امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے، یہ بات عیاں ہےدہشت گردوں کو افغانستان میں امریکاکاچھوڑاہوااسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کوہتھیاروں کی فراہمی نےخطےکی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔

    اس سےبالخصوص پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، 25،24اپریل کوسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پرخیبرمیں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

    سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے ایم16 اے4 ،اے کے47و دیگرامریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمدکیا۔

    22اور23اپریل کی رات سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بنیادپر آپریشن کیا، آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیاجوافغان شہری ہے، اس آپریشن میں بھی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ ،دستی بم،دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا۔

    6اپریل 2024 کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ایم16 ،اے4 اور اے کے 47 برآمد کی گئی۔

    دہشت گردوں نے20مارچ کوگوادرپورٹ اتھارٹی کمپلیکس پربزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی، بی ایل اے دہشت گردوں نے امریکی اسلحےکا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمدکیا ، برآمد امریکی اسلحے میں اےکے47،ایم 16اے4گرینیڈلانچر،ہینڈگرینیڈشامل تھے۔

    29جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کےدوران دہشتگرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگردنیک من اللہ سےبرآمد امریکی ساختہ ایم 4کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا۔

    22جنوری کوژوب میں ہلاک7دہشتگردوں سےبھی اےکے47،ایم16اے2ودیگر اسلحہ برآمدہوا، 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکراگیا تھا ، 31دسمبرکوباجوڑمیں ہلاک 3 دہشت گردوں سےامریکی ساختہ ایم 4کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29دسمبر کوبھی میر علی میں ہلاک دہشتگردوں سےاےکے47،ایم 4کاربائن ،گولہ بارودپکڑاگیاتھا۔

    بی ایل اےنے انہی ہتھیاروں سےفروری2022میں نوشکی،پنجگور میں ایف سی کیمپوں پرحملے کیے، 12جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نےامریکی اسلحہ استعمال کیاتھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونےکے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    یورو ایشین ٹائمز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں میں امریکی اسلحہ کا بھی استعمال کیاجا رہا ہے۔

    پینٹاگون کےمطابق امریکانے افغان فوج کو کل 427,300جنگی ہتھیار فراہم کئے تھے ، امریکی انخلا کے وقت 300,000جنگی ہتھیار افغانستان میں رہ گئےتھے ، اس بناء پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، یہ حقائق اشارہ ہیں کہ افغان رجیم ٹی ٹی پی کو مسلح اوردیگر تنظیموں کو بھی محفوظ راستہ دے رہی ہیں۔

  • پاکستانی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

    پاکستانی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

    پاکستانی سرزمین پر افغانستان سےلائے گئے غیر ملکی اسلحےکےاستعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا،تربت میں نیول ایئر بیس پر آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ، ایم 16 اے 4 اور ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرعام پر آگئے، 26 ،25 مارچ کی رات بی ایل اے دہشت گردوں نے تربت میں پی این ایس صدیق پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔

    فورسز نے دہشت گردوں سے آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچر برآمد کیا گیا جبکہ ایم 16 اے 4، نائٹ تھرمل ویژن ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں نے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پربزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی تھی ، بی ایل اے دہشتگردوں نے امریکی اسلحےکا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمد کیا، برآمد امریکی اسلحے میں اےکے47،ایم 16اے4گرینیڈلانچر،ہینڈگرینیڈشامل تھے۔

    اسی طرح 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا ، ہلاک دہشتگردنیک من اللہ سےبرآمد امریکی ساختہ ایم 4کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا۔

    22 جنوری کو ژوب میں ہلاک 7 دہشت گردوں سے بھی اے کے 47، ایم 16 اے 2 ودیگر اسلحہ برآمدہوا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

    31 دسمبر کو باجوڑمیں ہلاک3دہشتگردوں سےامریکی ساختہ ایم 4کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29 دسمبر کو بھی میر علی میں ہلاک دہشت گردوں سے اے کے 47، ایم 4 کار بائن ، گولہ بارود پکڑا گیا تھا۔

    بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پرحملے کیے، 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نےامریکی اسلحہ استعمال کیا تھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونےکے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    یورو ایشین ٹائمزنے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی اسلحہ کا بھی استعمال کیاجا رہا ہے جبکہ پینٹاگون کےمطابق امریکانے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کئے تھے، امریکی انخلا کےوقت 300,000جنگی ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے، اس بناء پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، یہ حقائق اشارہ ہیں کہ افغان ریجیم ٹی ٹی پی کو مسلح اوردیگر تنظیموں کوبھی محفوظ راستہ دے رہی ہے۔