Tag: غیر ملکی ایئرلائن

  • کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی  ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے  بچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کراچی : غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرا گیا ،جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

    ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

    ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 نے کراچی جناح ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے ٹیک آف کیا تھا، شیڈول اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی بوئنگ 737 طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرانزٹ لاونج منتقل کردیا گیا

  • مشکوک لائسنس : غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے اچھی خبر

    مشکوک لائسنس : غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے اچھی خبر

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے اکیس پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دے دیا، جس میں 18 پائلٹس اومان کی ایئر لائن اور 3 کا ہانگ کانگ ایئر لائن سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے پائلٹس کیلئے اچھی خبر آگئی ، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملہ پر اومان کی سلام ایئر میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی وضاحت طلب کی تھی۔

    اومان کی سی اے اے سلام ائیر میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا تھا ، امانی سی اے اے کے مطابق اومان کی ایئر لائن سلام ایئر
    کے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جائے، جن میں کیپٹن فواد شہاب، شیخ سیف اللہ، محمد بلال ملک، محمد جاوید، محمد راشد کے لائسنس سے متعلق تصدیق اور وضاحت طلب کی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نے جوابی خط میں پاکستانی 18 پائلٹس کے لائسنس کو کلئیر قرار دے دیا۔

    دوسری جانب تین پاکستانی پائلٹس ہانگ کانگ ایئر لائن کے ہیں پائلٹس کی لائسنس کی تصدیق کیلئے ہانگ کانگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا تھا ، فرانزک آڈٹ کے بعد تینوں پائلٹس کو بھی کلیر قرار دیا گیا ہے کہ ان کے لائسنس اصلی تھے۔