Tag: غیر ملکی خاتون

  • ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود غیر ملکی خاتون کو آن آرائیول ویزہ جاری کرنے میں تاخیر

    ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود غیر ملکی خاتون کو آن آرائیول ویزہ جاری کرنے میں تاخیر

    اسلام آباد : ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود آن آرائیول ویزہ جاری نہ کرنے پر غیر ملکی خاتون کو 16 گھنٹے تک محصور رہی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کے 16 گھنٹے تک محصور رہنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے خاتون کو آن آرائیول ویزہ جاری کردیا گی۔

    خاتون کل شام سنگاپور سے براستہ چین آن آرائیول ویزہ پر اسلام آباد پہنچی تھی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود خاتون کو 16 گھنٹے تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا اور نادرا کی جانب سے آن ارائیول ویزہ فراہم کرنے میں تاخیر پر غیر ملکی خاتون کو 16 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر روکا گیا۔

    غیرملکی خاتون ٹورسٹ ویزہ پر پاکستان بزنس مین سہیل کیانی کی مہمان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے میزبان کی جانب سے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے خاتون پہلی بار پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی ہے۔

  • ویڈیو: غیر ملکی خاتون نے امیتابھ بچن کو پاپڑ بنانے والا شخص سمجھ لیا!

    ویڈیو: غیر ملکی خاتون نے امیتابھ بچن کو پاپڑ بنانے والا شخص سمجھ لیا!

    پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں یہ ٹرینڈ عام ہوتا جارہا ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیز یا شخصیت کے نام پر مصنوعات یا کاروبار کا نام رکھ دیا جائے، یا کسی مصنوعات کی پیکنگ پر ان کی تصاویر لگا دی جائے۔

    اسی طرح ایک ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے پاپڑ کی پیکٹ پر بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی تصویر دیکھ کر انہوں نے اداکار کو پاپڑ فروش ہی سمجھ لیا۔

    غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک مشہور بھارتی پاپڑ برانڈ کا پیکٹ دکھا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Frederikke (@bhukkad_bidesi)

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پاپڑ کے پیکٹ پر بالی ووڈ کے شہنشاہ، امیتابھ بچن کی تصویر موجود ہے، انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے، نیپال کا مقامی پکوان ہمیشہ سے اپنے ذائقے اور معیار کے لیے مشہور رہا ہے، اور فریڈریکا کے مطابق، یہ پاپڑ بے حد مزیدار تھے۔

    فریڈریکا نے نہایت سنجیدگی سے ویڈیو میں کہا یہ آدمی بہت شاندار پاپڑ بناتا ہے، کیا کسی کو معلوم ہے کہ یہ کہاں سے ملتے ہیں؟ میرا اسٹاک ختم ہونے والا ہے۔

    غلط فہمی یہ ہوئی کہ فریڈریکا کو امیتابھ بچن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا، اور انہوں نے انہیں واقعی پاپڑ بنانے والا شخص سمجھ لیا۔

    جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصروں کے انبار لگا دیے، ہر کسی نے فریڈریکا کی معصومیت کو سراہا اور اس موقع کو مزاح میں بدل دیا۔

  • لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    لاہور: نشترکالونی کے اسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نشترکالونی میں دو افراد گاڑی میں غیر ملکی خاتون کو اسپتال لائے اور ان کی لاش اپستال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق  لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل  ہیں، لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا تو خاتون مرچکی تھی جس کی شاخت نہیں ہوسکی ہے، خاتون کی لاش تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-government-employee-give-classified-information-to-foreign-government/

    دوسری جانب گزشتہ دنوں مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر قاسم آباد سے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    حیدرآباد پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون چند روز سے مقامی شخص کے ہمراہ قاسم آباد میں مقیم تھی، خاتون نے بتایا وہ اپنے ساتھ زیر تعلیم رہنے والے دوست سے ملنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی پروٹوکول خلاف ورزی پر خاتون کو واپس اسکے ملک روانہ کیا جائیگا۔

    حیدر آباد پولیس کے مطابق حکومت نے غیرملکیوں کے سخت سیکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں، غیر ملکی خاتون سٹیزن کالونی میں رہ رہی تھی۔

  • اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے، خاتون نے ابتدا میں اپنا تعلق بیلجیئم کا بتایا تھا، لیکن سفارتخانے نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی معلوم نہیں ہو سکی اس لیے اب نادرا سے بائیو میٹرک کے ذریعے ڈیٹا چیک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بارش میں خاتون گھر پر آئی تھی، خاتون کو کپڑے دئے پھر ویمن پولیس اسٹیشن چھوڑ آیا تھا، پولیس نے خاتون کو لاوارث ہونے پر ایدھی ہوم منتقل کر دیا۔

  • غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار، اہم انکشاف

    غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ملزم گرفتار، اہم انکشاف

    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی نشاندہی پر تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کیا گیا، تمیز الدین نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔

    پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کے پاس شناختی کاغذات،سفری دستاویز موجود نہیں، خاتون کے کاغذات کیلئے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لی جائیگی۔

    پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مجھے 5روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 70 افراد زخمی

    پولیس حکام کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جنہیں میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • اے آر رحمان کو غیر ملکی خاتون مداح نے اپنے انداز میں ’ماں تجھے سلام‘ سنادیا

    اے آر رحمان کو غیر ملکی خاتون مداح نے اپنے انداز میں ’ماں تجھے سلام‘ سنادیا

    دنیا بھر میں مقبول بالی وڈ گلوکار  اے آر رحمان کو غیر ملکی خاتون مداح نے اپنے انداز میں ’ماں تجھے سلام‘سناکر گلوکار کو حیران کردیا۔

    موسیقی کے ماہر اے آر رحمان حال ہی میں بیرون ملک ایک مداح خاتون سے ملے، خاتون نے انہیں اپنا آئیڈیل کہا اور گلوکار سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے لیے کوئی گانا گا سکتی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح سڑک پر گٹار بجاتے ہوئے اے آر رحمان کا مقبول گانا ’’ماں تجھے سلام گا رہی ہیں‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے آر رحمان نے خاتون کو پہلے حیرت سے دیکھا اور پھر اپنی گاڑی کی کھڑکی سے اپنے سیل فون پر ویڈیو ریکارڈ کی۔

    موسیقی کے ماہر اے آر رحمان نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیا، اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’اس نے بہت اچھا گایا ہے، یہ ایک  حیرت انگیز کارکردگی ہے‘۔

    واضح رہے گلوکار اے آر رحمان کے مشہور گانوں میں ‘ماں تجھے سلام’، ‘رانجھنا’، ‘جشن بہارا’ سمیت دیگر گانے شامل ہیں، جبکہ انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ فلم ‘پیپا’ کا مشہور ہونے والا گانا ‘میں پروانہ’ کی بھی کمپوزنگ کی ہے جسے گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

  • نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

    بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،غفلت برتنے پر ایک پولیس آفیسر کو معطل کردیا گیا۔

    بھارت میں پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث غیرملکی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل نئی دہلی میں ڈینش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    عوام کے احتجاج پر شہری ترقی کے وزیر منیش سودیا نے تفتیش میں غفلت برتنے پر پولیس افسر کو معطل کرکے نئے سرے سے تفتیش کے احکامات جاری کرتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، یاد رہے کہ اکاون سالہ ڈینش خاتون کو نئی دلی میں چھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔