Tag: غیر ملکی دورے

  • پاک بھارت کشیدگی، پارلیمانی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی

    پاک بھارت کشیدگی، پارلیمانی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی

    پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جنگی جارحیت پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنے کے لیے اراکین پارلیمان کی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دورے شروع کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ بھارتی جنگی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے اراکین پارلیمان کی کمیٹی 30 مئی سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے اور 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگا۔

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔ امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کی ڈس انفارمیشن، فارن انفلووینسڈ آپریشن سے بھی آگاہ کرے گی۔

    پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی اور وہاں سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔ برطانیہ کے بعد یہ پارلیمانی کمیٹی یورپی ممالک کے دورے بھی کرے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں بھارتی پروپیگنڈے اور اس کی مذموم سازشیں عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bilawal-bhutto-important-tweet/

  • اسحاق ڈار نے 2024 میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    اسحاق ڈار نے 2024 میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    اسلام آباد: رواں برس 11 مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والے سینیٹر اسحاق دار نے 2024 میں کل 22 غیر ملکی دورے کیے، جن میں سعودی عرب کے 5، ایران کے 3، اور چین کے 2 دورے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس گیارہ مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والے اسحاق ڈار کو 28 اپریل کو نائب وزیر اعظم بھی مقرر کیا گیا تھا، 2024 میں اسحاق ڈار نے کل بائیس غیر ملکی دورے کیے۔

    انھوں نے عرب ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر کے دورے کیے، وزیر خارجہ نے سب سے زیادہ 5 دورے سعودی عرب کے کیے، اکتوبر میں وہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا حصہ نہیں تھے، اکتوبر میں دورہ قطر کے دوران بھی وہ وزیر اعظم کے ہمراہ نہیں تھے۔

    رواں برس اسحاق ڈار نے ایران کے 3 دورے کیے، پہلا دورہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت جب کہ دوسرا دورہ ایران جولائی میں ایرانی صدر کی حلف برداری کے موقع پر تھا، وزیر خارجہ نے ای سی او کے سلسلے میں ایران کا تیسرا دورہ کیا۔

    2024 میں اسحاق ڈار 2 مرتبہ چین گئے، مئی میں انھوں نے 5 ویں پاک چین وزرائے خارجہ تزویراتی مزاکرات کے لیے چین کا دورہ کیا، جب کہ جون میں اسحاق ڈار وزیر اعظم کے دورہ چین کا حصہ تھے، 2024 میں انھوں نے امریکہ کا واحد دورہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس جب کہ واحد دورہ برطانیہ ستمبر میں کیا۔

    خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی سیخ پا

    2024 میں وزیر خارجہ نے وسطی ایشیائی ممالک کے کل 4 دورے کیے، مئی میں جمہوریہ کرغیز، جولائی میں تاجکستان اور قازقستان اور نومبر میں آذربائیجان کے دورے کیے، مئی میں کرغیزستان میں مقامی افراد و غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرغیز جمہوریہ کا دورہ کیا۔

    نومبر میں کوپ 29 کے سلسلے میں وزیر خارجہ وزیر اعظم کے ہمراہ باکو گئے، وزیر خارجہ نے مئی میں بنجول، گیمبیا اور دسمبر میں قاہرہ مصر، اور افریقی ممالک کے دورے کیے، اکتوبر 2024 میں اسحاق ڈار جزائر سیموا کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی راہنما بن گئے جو کہ دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس کے لیے تھا۔

  • اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

    اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے، ایک روزہ قیام کے بعد برسلز جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل ایک روزہ دورے پر برطانیہ پہنچیں گے، لندن میں ایک روزہ قیام کےبعد برسلزروانہ ہوں گے۔

    اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےامریکی سفیرڈونلڈبلوم کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمایت سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری تعلقات میں ترقی کےامکانات پرتبادلہ خیال کیاگیا اور پاک امریکا گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر بھی گفتگوکی گئی۔

    ڈونلڈ بلوم نےمل کر کام کرنے کےامریکی عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

  • ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ:  شہبازشریف کے  50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    ‘پٹرول بم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ: شہبازشریف کے 50 روزہ حکومت میں 5 غیر ملکی دورے’

    اسلام آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے، مہنگائی،پٹرول بم،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50 روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے، جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے اور لندن میں سزایافتہ اشتہاری نواز شریف کوملنے گئے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ 18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی، 4ماہ ہونےکوہیں فردجرم موخر کی جارہی ہے، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکےگرفتاری کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کیس کافیصلہ بغیرتعطل کےآناچاہیے، سپریم کورٹ سوموٹو لےچکا ہے،کرپشن کیسزکا فیصلہ بغیرتعطل آناچاہیے۔

  • وزیر اعظم بیجنگ کا دورہ کریں گے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت شیڈول

    وزیر اعظم بیجنگ کا دورہ کریں گے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت شیڈول

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے، چین میں وزیر اعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائے گی۔

    ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہونا ضروری ہے، آبی امور پر دونوں ممالک کے درمیان میکنزم بھی موجود ہے، اور یہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا 5 جنوری کو گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا، جس سے پاکستان اور جی سی سی ممالک میں تعاون بڑھانے کا موقع ملا، 25 رکنی سعودی فوجی وفد نے بھی 10 جنوری کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا، ہم عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کرتے ہیں، اور انسانیت کے خلاف جرائم کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، لیکن معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورت حال کو اجاگر کرتا رہے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کو بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو انتہائی خطرناک نہج پر لے جا رہا ہے، 2021 میں کم سے کم 210 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    انھوں نے کہا ہم بھارت میں مسلمان خواتین کی تضحیک اور ان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ کا ڈراما رچا سکتا ہے، عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔

  • وزیر اعظم سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    وزیر اعظم سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سری لنکا کے ہم منصب مہندا راجا کی دعوت پر دورہ کریں گے، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سری لنکن صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، اور دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت کریں گے، جس میں دو طرفہ تجارت، صحت، تعلیم، اور زراعت کے شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

    قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔

    دورے کے دوران پاک سری لنکا پارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کا اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ندیم بابر بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امیر قطر سے خصوصی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دورے میں دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے واپسی پر دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی تھی، جس میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے قطر کی معاونت پر اظہار تشکر کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    گزشتہ ماہ 18 جنوری کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    قطری ڈپٹی وزیر اعظم نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

  • ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کر دیں، اس سلسلے میں وہ آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جا رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی خامنائی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران سعودی تناؤ پر بات کریں گے۔ ملاقات میں خلیج میں امن، سیکیورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے، وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم

    دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ ایران اور ثالثی مشن آسان نہیں، ماضی میں بھی ثالثی کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر اعظم پاکستان امن کے لیے ایک کوشش کرنے جا رہے ہیں، تیل پیدا کرنے والی قوتوں میں لڑائی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کے مشن پر جا رہے ہیں، ایران کے دورے کے بعد وزیر اعظم منگل 15 اکتوبر کو سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا، 18 اہم ملاقاتوں کا شیڈول تیار

    وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا، 18 اہم ملاقاتوں کا شیڈول تیار

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا کے سلسلے میں 18 دو طرفہ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے کے موقع پر متعدد اہم ملاقاتیں کریں گے، اس سلسلے میں تفصیلی شیڈول تیار کر لیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، ذرایع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم 10 سے زاید ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    شیڈول کے مطابق وزیر اعظم کی امریکا میں ورلڈ بینک کے صدر سے اہم ملاقات ہوگی، وہ مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

    تازہ ترین:  وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ذرایع نے شیڈول سے متعلق بتایا تھا کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں طے ہیں، امریکی صدر سے پہلی ملاقات ظہرانے کے بعد جب کہ دوسری ملاقات ہائی ٹی کے موقع پر ہوگی۔

    خیال رہے کہ دورہ امریکا کی تیاریوں کے سلسلے میں اس بات پر بھی مشاورت کی گئی تھی کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ نریندر مودی کے خلاف جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

  • دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی، امریکا کے سرکاری دورے کے لیے کمرشل پرواز کا استعمال کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے کے لیے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں، انھوں نے سادگی کی نئی مثال قایم کرتے ہوئے کمرشل پرواز استعمال کی۔

    وزیر اعظم دوحہ پہنچ چکے ہیں، کل واشنگٹن پہنچیں گے، دوحہ میں مختصر قیام کے دوران وزیر اعظم سے قطر ایئرویز کے سی ای او نے ملاقات کی۔

    دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی امریکا پہنچیں گے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کا استقبال کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

    دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل وَن ایرینا میں کل شام چار بجے کمیونٹی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان امریکی لیڈر شپ کے ساتھ اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر وسیع سطح کی گفت و شنید کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا سلسلہ بغیر کسی امتیاز جاری رہے گا، کیوں کہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جب تک چور نہیں پکڑے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔