Tag: غیر ملکی سرمایہ کار

  • ’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے‘

    ’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے‘

    پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

    پاکستان کی سر زمین معدنیات سے مالا مال ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے بھاری مالیت کے قدرتی ذخائر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور انہیں اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروںکو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرائے جائیں گے۔ بلوچستان میں چاغی میگمیٹک آرک، ریکوڈک اور سیندک جیسے بڑے منصوبے سرمایہ کاری کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔

    اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے معدنیات سے مالا مال علاقے سونے، زمرد اور قیمتی پتھروں کے لیے مشہور ہیں۔

    پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت سے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں نئی راہیں کھل جائیں گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-more-gold-deposits-unearthed/

  • غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند

    غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند

    اسلام آباد: غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ’ڈیجیٹل پاکستان‘ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی جانب سے دل چسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اور پاکستان میں ٹیکنالوجی سے متعلق بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    اس سلسلے میں ڈیجیٹل پاکستان کے تحت منعقدہ ایک سیمینار میں اسپین کے آسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت، عمان اور دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، یہ پاکستان سے باہر تمام سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب خان نے بتایا کہ روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود نے کہا کہ دیہی اور مضافاتی علاقوں میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اور مختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین کا مؤقف تھا کہ اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں منعقد ہونے چاہیئں، جس میں ہمیں نیٹ ورکنگ کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کے تحت آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے، نیشنل انکیوبیشن سینٹر، حیدرآباد کے سید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دْنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے۔

    چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید کا مؤقف تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے، میڈک سی ای او ڈاکٹر سائرہ صدیق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

  • شہباز حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں : غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے

    اسلام آباد : موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں ، گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کا گراف نیچے کی طرف ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی۔

    جس کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی اور سرمایہ کار حکومت کی آئے دن تبدیلی پالیسیز سے پریشان رہے۔

    سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا ہے اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

  • غیر ملکی سرمایہ کار امن و امان کی صورتحال پر مطمئن، رپورٹ

    غیر ملکی سرمایہ کار امن و امان کی صورتحال پر مطمئن، رپورٹ

    کراچی: او آئی سی سی آئی کی جانب سے جون 2017ء میں منعقد کیے گئے سیکیورٹی سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں سیکیورٹی کے بہتر ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    سروے رپورٹ میں کراچی کو 89 فیصد مثبت، لاہور کو 85 فیصد مثبت اور بقیہ پنجاب کو 82 فیصد مثبت قرار دیا گیا ہے۔

    اوآئی سی سی آئی کے صدر خالد منصور کا کہنا ہے کہ 2017ء کے سیکیورٹی سروے کے مطابق مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمز جس میں موبائل اور نقدی چھیننے میں 69فیصد کمی ہوئی جبکہ بڑے جرائم جیسے گاڑی چھیننے کے واقعات  میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے، اغواء برائے تاوان اور بھتہ جیسے سنگین جرائم میں لاہور، خیبر پختونخوا اور کراچی میں بالترتیب 93,94 اور 92 فیصد تک کمی آئی ہے۔

    سروے رپورٹ میں اہم ترین بات یہ ہے کہ گذشتہ ایک سال میں غیر ملکی کاروباری افراد کی بڑی تعداد کاروباری میٹنگز اب پاکستان میں منعقد کر رہی ہیں جو کہ 2013ء میں سیکیورٹی کی ابتر صورتِ حال کی وجہ سے ملک سے باہر منعقد کی جارہی تھیں اور غیر ملکی کاروباری افراد کو ان کے سفارت خانوں اور ٹریول سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کے دورے کےلیے سفری اجازت دی جا رہی ہے۔

    سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

    خالد منصور نے کہا کہ سروے تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام اہم کاروباری اداروں کے لیے خطرات اور سیکیورٹی خدشات میں کافی کمی آئی ہے، سیکیورٹی سروے میں کراچی کے سیکیورٹی ماحول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    سروے میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی توجہ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے، لا اینڈ آرڈر کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے اور سی پیک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کو فروغ دینے پر مرکوز رکھے۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کمی

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے امریکی ڈالر کا انخلا بڑھ گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کردیے جس کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہونے لگے، غیر ملکی سرمایہ کار وں نے 5 ماہ میں 20 کروڑ امریکی ڈالر کا سرمایہ مارکیٹ سے نکال لیا۔

    این سی سی پی ایل کےجاری کردہ ڈیٹا کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران غیر ملکیوں نےماہانہ اُوسطاً 5 ارب روپےکےشئیرز فروخت کیے اور  20 کروڑ امریکی ڈالر کے حساب سے سرمایہ مارکیٹ سے نکال لیا۔

    اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا اپریل ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ماہانہ اُوسطاً 50 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی، چارماہ میں پاکستان کےڈالر ریزرو 23 ارب 16 کروڑ ڈالر سےکم ہوکر 21 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

    غیرملکی سرمایہ کار 4 ماہ کےدوران بینکس سے بھی اپنا پیسہ نکالنےمیں پیش پیش رہے۔

    جنوری تا اپریل بینکوں نے شئیر مارکیٹ سے ماہانہ سوا دو ارب روپے نکال لیے تاہم مقامی فنڈز اور سرکاری مالیاتی ادارں کی سرمایہ کاری نے شئیر مارکیٹ کو گرنے سے بچالیا اور جنوری سے اپریل کے دوران 22 ارب روپے کے شئیرز خرید لیے۔

  • ترک حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان

    ترک حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان

    انقرہ: ترک حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملکی شہریت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔

    ترک اخبار کے مطابق ترکی کی حکومت نے شہریت سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ’’اب جو غیر ملکی سرمایہ کار ترکی میں 2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں یا اس رقم کے مساوی زمین کی خریداری کریں گے، وہ ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ تلخ تاریخ رکھنے والا سال اب تاریخ کا حصہ ہوگیا،ترک وزیراعظم ‘‘

    ترکی کے سرکاری اعلامیے کے مطابق ’’غیرملکی سرمایہ کار پر خریدی جانے والی جائیداد کو تین سال تک فروخت کی پابندی عائد ہوگی تاہم وہ غیر ملکی سرمایہ کار جو تین ملین ڈالر مالیت کی رقم 3 سال کی شرط کے ساتھ کسی بھی ترکس بینک میں جمع کروائیں گے وہ بھی ترکی کی شہریت حاصل کرسکیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ بین الاقوامی تجارتی سودے اپنی کرنسی میں کریں گے، ترک صدر ‘‘

    علاوہ ازیں ترکی کی حکومت نے نئے قوانین کے تحت ایسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، جو کم از کم ترک عوام کو 100 ملازمتیں فراہم کریں گے۔