Tag: غیر ملکی سرمایہ کاری

  • پاکستان میں  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  میں اضافہ  ،  چین سر فہرست

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، چین سر فہرست

    اسلام آباد : مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ، جس میں چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

    مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں میں چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست ہیں ، مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔

    ہانگ کانگ نے توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیرسرمایہ کاری کی۔

    جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، دوطرفہ تعاون میں اہم پیشرفت ہوئی جبکہ جاپان کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث بنی۔

  • مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

    مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

    نئی دہلی : مودی کی جارحانہ پالیسیاں کے باعث مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کی جارحانہ پالیسیاں کے باعث بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی۔

    مالی سال 26- 2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی اور غیرملکی سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔

    یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

    بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اورعسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا اورسرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

    اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں نےاپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

    سرمایہ کاروں نے مالی سال 25 میں ہندوستان سے 49 بلین ڈالر کا انخلا کیا، جو ایک سال پہلے کے 41 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

    ہائی پروفائل ایگزٹ میں الفا ویو گلوبل اور پارٹنرز گروپ کی جانب سے بڑے حصص کی فروخت جیسے Swiggy اور Vishal Mega Mart شامل ہیں۔

  • 5 ماہ میں ملک میں کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

    5 ماہ میں ملک میں کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    نومبر2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جبکہ نومبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔

    رواں مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال 5 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ میں پاور سیکٹر میں 51 فیصد اضافے سے 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی، 5 ماہ میں فنانشل بزنس سیکٹرمیں 1 فیصد اضافے سے 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ماہ میں آئل اینڈ گیس سیکٹرمیں 24 فیصد اضافے سے 12.5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اسی 5 ماہ میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری 2.60 کروڑ ڈالر کی گئی۔

  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں سالانہ بنیاد پر 172 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہی، اپریل 2023 میں یہ سرمایہ کاری 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھی اور مارچ 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

    رواں مالی سال کے دس ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 8 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق چین اپریل 2024 میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست ہے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 5 کروڑ 19 لاکھ اور اور کینیڈا نے 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں دیکھی گئی، رواں سال 10 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 63 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، ملکی معیشت کے لیے زبردست خبر آگئی

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، ملکی معیشت کے لیے زبردست خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست خبر آگئی، سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 311.2 ملین ڈالرتک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ ہوا اور مارچ 2024میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم مارچ 2024 میں258.04 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران169.91ملین ڈالر تھا۔

    اسی طرح مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے172.6 ملین ڈالر کے حجم سے بڑھ کر 311.2ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کےزمرےمیں ترسیلات زرکی آمدواخراج میں بھی نمایاں بہتری آئی ، جو بالترتیب 330.15 ملین ڈالراور72.11ملین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

    براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کایہ مثبت رجحان ملکی معیشت پربین الاقوامی سرمایہ کاروں کےاعتمادکی بحالی کاواضح ثبوت ہے۔

    اخراج زرمیں اضافہ اس وجہ سےدیکھنےمیں آیاکہ غیرملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہرلےجانے کی اجازت دی گئی جودیرینہ حل طلب مسئلہ تھا کیونکہ ماضی میں غیرملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہر لےجانےکی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ ے وہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سےکتراتی تھیں۔

    براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کےماحول کی فضامیں بہتری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مرہون منت ہے ، ایک قلیل عرصے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اثر اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت پاکستان اقتصادی راہ پر گامزن ہے۔

  • ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت

    ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی میں ایم او یو طے پایا ہے، جس کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔

    اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں اسٹریٹجک تعلقات، تکنیکی صلاحیتوں، اور انفارمیشن شیئرنگ بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

    ماڑی پٹرولیم کے مطابق دونوں کمپنیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں منتخب بلاکس میں مل کر کام کریں گی، اور دونوں ہی منتخب کردہ ممالک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ اسٹڈیز کرائیں گی۔

  • غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال : غیر ملکی سرمایہ کاری میں 82 فیصد کمی

    غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال : غیر ملکی سرمایہ کاری میں 82 فیصد کمی

    کراچی :‌ ملک میں سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 65 کروڑ ڈالر کے کم ہو کر 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جولائی سے مئی دو ہزار تیئیس کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں بیاسی فیصد کم رہی۔

    گیارہ ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر کے کم ہو کرصرف انتیس کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر رہ گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اکیس فیصد کم ہو کر ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر ہوئی۔

    گیارہ ماہ کے دوران پورٹ فولیوانویسٹمنٹ میں تین سو پچھتر فیصد کی کمی ہوئی، پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے ایک ارب ایک کروڑ ڈالر نکال لئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مئی 2023 میں 13 کروڑ 45 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جبکہ مئی 2022 میں یہ سرمایہ کاری ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر پر تھی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی بے یقینی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوئی ہے۔

  • شہباز حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں : غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے

    اسلام آباد : موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں ، گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کا گراف نیچے کی طرف ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی۔

    جس کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی اور سرمایہ کار حکومت کی آئے دن تبدیلی پالیسیز سے پریشان رہے۔

    سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا ہے اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131 فیصد اضافہ

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2 فیصد کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی چین سے سرمایہ کاری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 94 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔

    90 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز غیر ملکی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی مد میں آئے۔

    سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز چین سے سرمایہ کاری آئی، سنہ 2021 میں چین سے ہونے والی سرمایہ کاری 52 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے 17 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز اور ہانگ کانگ سے 13 کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری آئی۔

  • سال 2021: ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

    سال 2021: ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سنہ 2021 میں ٹیلی کام محصولات بڑھ کر 646 ارب روپے ہو گئے، ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام محصولات کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سنہ 2021 میں ٹیلی کام محصولات بڑھ کر 646 ارب روپے ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ٹیلی کام محصولات کا حجم 592 ارب تھا، ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، قومی خزانے میں اس شعبے کا حصہ 226 ارب روپے رہا۔

    سپیکٹرم کی کامیاب نیلامیوں اور لائسنسوں کی تجدید کے ذریعے 48 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی رقم حاصل ہوئی۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ سروسز کے حوالے سے مارچ 2021 میں 100 ملین صارفین کا سنگ میل عبور کیا گیا، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 110 ملین ہوگئی ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق ملک کی 50 فیصد آبادی کو براڈ بینڈ خدمات حاصل ہو چکی ہیں، موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی ہے۔

    کووڈ 19 کے دوران 3 جی اور 4 جی خدمات میں بھی توسیع ہوئی، سنہ 2021 میں براڈ بینڈ ڈیٹا کے استعمال میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 30 کمپنیوں کو موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ کی اجازت دی ہے، موبائل مینو فیکچرنگ کی اجازت سے 12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    سنہ 2021 میں 10 کروڑ 10 لاکھ اسمارٹ فون تیار کیے گئے، موبائل مینو فیکچرنگ سے 20 ہزار کے لگ بھگ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سام سنگ، شیاؤمی، اوپو، ویوو، نوکیا، ٹیکنو اور زیڈ ٹی ای کے موبائل اب ملک میں تیار کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی پہلی اسمارٹ فون کنسائنمنٹ متحدہ عرب امارات کو مینو فیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے تحت برآمد کی گئی۔

    پی ٹی اے کے مطابق موبائل فونز کی قانونی درآمدات میں بھی 3 سالوں میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، گمشدہ، چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے خود کار لوسٹ سٹولن ڈیوائس سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔