Tag: غیر ملکی سرمایہ کاری

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ  کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

    غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تعاون گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے اور صوبے میں سرمایہ کاروں کیلئےبہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں، فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

  • دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد اضافہ متوقع

    دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد اضافہ متوقع

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں اقتصادی قوانین میں حالیہ اصلاحات کے باعث دبئی کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی اقتصادیہ کے ڈائریکٹر جنرل سمیع القامزی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کمرشل کمپنیوں کے قانون میں ترمیم کے سبب دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا رحجان پایا جاتا ہے۔

    اقتصادی قوانین میں حالیہ اصلاحات کے باعث دبئی کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    القامزی کا کہنا ہے کہ حالیہ ترامیم سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ اور معیار کے ساتھ ساتھ امارات کی مجموعی معاشی نمو پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

    نئی اصلاحات جو اس ماہ کے آغاز میں عمل میں لائی گئی ہیں ان کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کو امارات کے اندر کمرشل کمپنیوں کے لیے 100 فیصد ملکیت کی اجازت دے دی جائے گی۔

    القامزی کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے متحدہ عرب امارات میں مسابقت اور کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں مزید سرمایہ کاری لانے اور نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو کمرشل کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت کی اجازت دینے سے نہ صرف غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ ان ترامیم سے سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار کو سنبھالنے اور چلانے کی مکمل آزادی بھی حاصل ہوگی۔

    ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی امید کی ہے کہ نیا قانونی فریم ورک انفرادی سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے گا۔

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ان نئی اصلاحات کا مقصد مینو فیکچرنگ، ہائی ٹیک صنعتوں، ڈیجیٹل معیشت، تفریح، انجینئرنگ اور قانونی مشاورتی خدمات میں طویل مدتی سرمایہ کاری لانا ہے۔

    اس پروگرام سے غیر ملکیوں کو مکمل ملکیت دینے اور اس کے بعد آنے والی سرمایہ کاری سے نہ صرف نجی شعبے بلکہ مجموعی معیشت میں بھی آپریشنل اور انتظامی اہلیت میں اضافہ ہوگا۔

    القامزی نے مزید کہا کہ ان ترامیم کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات مسابقت میں اضافے سے فائدہ اٹھائے گا جس سے ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں بھی امارات کی پوزیشن مزید بہتر ہوگی۔

  • ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

    ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

    کراچی: نئے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد دوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 22 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ناروے،مالٹا اور نیدرلینڈ سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ناروے کی جانب سے ہوئی۔

    خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 61 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی تھی جو سال 20-2019 کے اسی عرصے میں 7 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تھی۔

    پاکستان مالی سال 2020 میں ریکارڈ ترسیلات زر کے ساتھ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے میں کامیاب رہا جبکہ گزشتہ سال ایف ڈی آئی میں 88 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    چین گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار رہا ہے اور سال 20-2019 میں ایف ڈی آئی کے سائز میں اضافے میں مرکزی شراکت دار بھی تھا۔

  • کورونا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا

    کورونا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا

    کراچی : جولائی2020 براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرزتک پہنچ گیا، غیرملکی سرمایہ کاری مشینری،فنانشل بزنس، کمیونیکیشن  سیکٹرمیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60.8 فیصد اضافہ ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چین نے سب سے زیادہ 2کروڑ 71 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ، غیرملکی سرمایہ کاری مشینری، فنانشل بزنس اور کمیونیکیشن سیکٹر میں آئی۔

    مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2020 میں 10.72 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ملکی نجی شعبے میں 4.11 کروڑ ڈالر اور سرکاری شعبے میں 6.61 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11.43 کروڑ ڈالر رہا۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے جولائی میں 7.32 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں جبکہ جولائی 2019 کے مقابلے رواں سال جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری 2.2 فیصد بڑھی ہے۔

    یاد رہے مالی سال 20-2019 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوا تھا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اپریل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم صرف 1 ارب ڈالر تھا۔

  • جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی معیشت میں استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ہے، وفاقی سطح پر بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر علی زیدی شپنگ انڈسٹری سے متعلق پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    صنعتِ جہاز رانی کی پالیسی میں پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دوسری طرف حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ایشیائی ریاستوں سمیت معاشی طاقت جاپان کی نظریں بھی پاکستان کی طرف مرکوز ہو گئی ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جاپان نے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ابتدائی طور پر جاپان کورنگی فش ہاربر پر ساڑھے 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    حکومتی ذرایع نے انٹرنیشنل پلیئرز کی سرمایہ کاری میں دل چسپی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں شپنگ پالیسی کے تحت مال بردار جہازوں کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، پاکستان کو غیر ملکی جہازوں کو کرائے کی مد میں اربوں ڈالرز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

  • کورونا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

    کورونا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلےدس ماہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں137 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم دوارب اٹھائیس کروڑڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم ایک ارب ڈالرتھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کےمقابلےمیں اپریل میں غیرملکی سرمایہ کاری میں باون فیصدکی کمی ہوئی، اپریل میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم تیرہ کروڑتیس لاکھ ڈالررہا۔

    اعدادوشمارکےمطابق سب سےزیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، چین نے ستاسی کروڑ اٹھتر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، دوسرے نمبر پرسرمایہ کاری ناروے سے آئی جبکہ ہانگ کانگ سےسرمایہ کاری کا حجم سولہ کروڑتیس لاکھ ڈالر رہا۔

    ہالینڈ سے دس کروڑاسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی جبکہ برطانیہ سے حاصل سرمایہ کاری کاحجم دس کروڑڈالررہا۔

  • حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی  کو بریک لگ گئے

    حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کو بریک لگ گئے

    کراچی : حکومتی بانڈزمیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کو بریک لگ گئے، اپریل میں حکومتی بانڈزمیں بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کا سلسلہ رک گیا ،اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں بتایا گیا اپریل میں حکومتی بانڈز میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی تمام تر سرمایہ کاری برطانیہ سے آئی تاہم نئی سرمایہ کاری کےساتھ ساتھ انخلاء بھی جاری ہے۔

    صرف اپریل میں حکومتی بانڈز میں 63 کروڑ دس لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال میں ٹی بلز میں 3 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور انخلاء کا حجم دو ارب پچاسی کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہا۔

    یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم 90 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھا۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا تھا کہ مارچ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا، سب سےزیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، چین نے ستاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرےنمبرپرسرمایہ کاری ناروے سےآئی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ مرکزی بینک کا کہنا تھا سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کر دیے ہیں اور یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

  • سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے پر غور

    سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے پر غور

    ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لانے کے لیے غور کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف حکمت عملیوں اور نظام کی تشکیل پر مشورے کیے جارہے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شوریٰ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ضروری قانونی ڈھانچہ تیار کیا جائے، شراکتی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے بچت کے متبادل فارمولے پیش کیے جائیں۔

    مجلس شوریٰ نے مالیاتی منڈی کی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ حصص کے لین دین کے حوالے سے ایسا نظام تیار کرے جو ممتاز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کشش کا باعث بنے۔

    اس سلسلے میں اس بات کا اہتمام بھی کیا جائے کہ جدید مالیاتی منڈیوں تک آن لائن رسائی کا مؤثر طریقہ کار بھی مملکت میں موجود ہو۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن کھاتے داروں کے اے ٹی ایم کارڈ ختم ہوگئے ہوں یا ختم ہونے والے ہوں ان کی تاریخ میں توسیع کردی جائے۔

    ساما نے قومی شناختی کارڈ یا اقامے کی تاریخ ختم ہوجانے کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، اسی طرح اکاؤنٹ ایکٹو نہ ہونے کی صورت میں اسے منجمد کرنے کی پابندی بھی معطل کرنے کے لیے کہا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا اور سرمایہ کاری کاحجم 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک پہنچا، گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان رہا ، رواں سال پورٹ فولیوسرمایہ کاری34لاکھ83 ہزارڈالر زائد رہی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم1کروڑ8لاکھ52ہزارڈالر تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی ، مالی سال جولائی تا24 جنوری سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 88 لاکھ 71ہزارڈالررہا ، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصے میں 39کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    یاد رہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال 23 جنوری تک 2 ارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔

  • پاکستان میں  غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    کراچی : پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ہے، رواں مالی سال کےپہلےسات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دوارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی تھی، ٹی بلز میں 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا تھا۔

    خیال رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالراور براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا جبکہ نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 5 ماہ میں 85کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔