Tag: غیر ملکی سفارتکار

  • اسلام آباد: شاہراہ دستور پر حادثہ  ،  غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: شاہراہ دستور پر حادثہ ، غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت کی شاہراہ دستور پرحادثےکامقدمہ غیر ملکی سفارتکار کےخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر حادثے پر غیر ملکی سفارتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ہوا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر ماری ، کار کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار اہلکار امیر داد زخمی ہوا، کار سوار خاتون غیرملکی سفارتخانے میں تھرڈ سیکرٹری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی تھی ، حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں برطانوی ہائی کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ایک اسٹاف ممبر کی گاڑی آج ٹریفک حادثے میں ملوث تھی، اسٹاف ممبرنےتمام ضوابط پرعمل کیا، معاملے پر مقامی انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں۔

  • غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

    غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارت کاروں کے دورے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے، غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایاگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں، یہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے، کوئی بھی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول کا حصہ ہے، بھارت کا نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

    ترجمان نے کہا دنیا بھارت پر زور دے کہ وہ قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔