Tag: غیر ملکی شہری

  • غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    اسلام آباد تھانہ مارگلہ کے علاقے میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیو بلیو ایریا میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے۔

  • غیر ملکی شہری کو شہریت دلانے والا گروہ بے نقاب

    غیر ملکی شہری کو شہریت دلانے والا گروہ بے نقاب

    اسلام آباد: غیر ملکی افغان نوجوان کو شہریت دلانے والے گروہ کو لوپسار پولیس نے بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کوہسار پولیس نے افغان نوجوان کو جعلی باپ سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی رشتے دار اور دستاویز کیلئے 8 لاکھ روپے رشوت دی، پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوانے میں سی ڈی اے کا عملہ بھی ملوث ہے۔

    کوہسا پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • سعودی عرب: غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد

    سعودی عرب: غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں پر مختلف سامان کی نیلامی میں بولی لگانے کی ممانعت کردی گئی، اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر سعید الغامدی نے کہا ہے کہ کسی سامان پر نیلامی میں غیر ملکی کارکنان کو بولی کی اجازت نہیں ہے۔

    سعید الغامدی نے کہا کہ مفاد عامہ کی مارکیٹوں میں روزگار کے مواقع سعودیوں کو دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت جدہ کی سینٹرل سبزی اور پھل منڈی کی قومی کمیٹی کی مدد سے لیبر مارکیٹ میں مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے ان کی راہ میں حائل ساری رکاوٹیں ختم کر دی جائیں۔

    الغامدی کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت نے سبزی منڈی میں پہلی بار ایک سعودی خاتون کو نیلامی کا لائسنس دیا ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت روزانہ کی بنیاد پر پھلوں، سبزیوں، گوشت اور چارے وغیرہ کے نرخ نامے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سبزی اور پھل منڈی سے سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو خارج کیا جائے گا اس کے لیے تمام اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

    الغامدی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بغیر لائسنس والے کسی بھی شخص کو نیلامی میں حصہ لینے کا حق نہیں، کوئی بھی غیر ملکی سامان پر نیلامی نہیں لگا سکتا۔ خلاف ورزی پر تمام سامان ضبط کر لیا جائے گا اور جرمانے بھی ہوں گے۔

  • آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری ڈی پورٹ

    آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری ڈی پورٹ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آن ارائیول ویزے کے اعلان کے باوجود غیر ملکی شہری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے ملائیشین شہری کو ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کر دیا، حکومت کی جانب سے آن ارائیول ویزے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

    چن چینگ پرواز ای وائی 233 پر ابوظبی سے اسلام آباد پہنچا تھا، امیگریشن کاؤنٹر پر ملائیشین شہری اور ایف آئی اے حکام میں بحث و تکرار ہوئی۔

    چن چینگ کا کہنا تھا کہ حکومتی ویب سائٹ پر ویزا آن ارائیول ملائیشین شہریوں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی وجہ سے ویزا حاصل نہیں کیا۔ تاہم ایف آئی اے نے ملائیشین شہری کو پرواز ای وائی 234 سے واپس روانہ کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آنے کے خواہش مند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

    دوسری طرف ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آن ارائیول ویزے کے لیے اسپانسر یا چیمبرز آف کامرس سے منظوری لازمی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان آنے کے خواہش مند سیاحوں نے آن لائن ویزے کا استعمال شروع کر دیا ہے، 2249 سیاحوں نے ویزے کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہو چکی ہیں۔

  • بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا

    بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے کے جرم میں دبئی پولیس کے اہلکار کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے 23 سالہ سوڈانی اہلکار کو ساتھی اہلکار کے ہمراہ بے گناہ غیرملکی شخص کو گرفتار کرنے اور اس سے رشوت لینے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو ایک سال کی سزا پوری ہونے پرملک بدر کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ دبئی پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے دوران متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اہلکار سے نائٹ کلب میں ملا اوراسے لفٹ دی اور جب وہ شیخ زید روڈ پر پہنچا تو2 پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا۔

    غیرملکی شخص کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے گرفتار کرکے کار میں بٹھا لیا اور 3000 درہم لے لیے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار اس کی کار ڈرائیوکرکے چلا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔