Tag: غیر ملکی شہریوں

  • کراچی : غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی  گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی: حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔

    عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا ، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی۔

    بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیاتھا۔

    ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیاگیا تھا۔

  • غیر ملکی شہریوں کی نقل وحرکت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

    غیر ملکی شہریوں کی نقل وحرکت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

    لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے غیرملکی شہریوں کی نقل وحرکت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ پنجاب میں چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر غور کیا گیا۔

    آئی پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چینی و غیر ملکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح، سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، چینی و غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، پراجیکٹس سائٹ سمیت تمام متعلقہ مقامات پر تعینات نفری ہائی الرٹ ہوگی۔

    آئی جی پنجاب نے چینی انسٹالیشنز پر سی ٹی وی کیمروں، داخلی و خارجی راستوں، باونڈری والز، مورچوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

    ایڈیشنل ائی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او فیصل آباد، پی ایچ پی، ایلیٹ فورس، لیگل، اسٹیبلشمنٹ ٹو ،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

    ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

  • غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے  اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

    غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی امن و امان پربریفنگ دی ، وفاقی وزیرداخلہ نے غیرملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر، مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

    وزیرداخلہ نے منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگزکیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کےباہر منشیات فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے۔

    وزیرداخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہو گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنی چاہیے، پروموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکی جائیں گی۔