Tag: غیر ملکی فوڈ چین

  • غیر ملکی فوڈ چین کے  ڈیلیوری بوائے پر نامعلوم افراد کا  حملہ، تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

    غیر ملکی فوڈ چین کے ڈیلیوری بوائے پر نامعلوم افراد کا حملہ، تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

    راولپنڈی : لال چوک کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ڈیلیوری بوائےکو نامعلوم افراد نے تیزدھارآلے سے زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی فوڈ چین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی میں لال چوک کے قریب فوڈ چین کے رائڈ پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا، ڈیلیوری بوائے آرڈر لے کر جا رہا تھا۔

    پولیس حکام نے کہا ملزمان نے نعرے بازی کرتے ہوئے رائیڈر پر تشدد کیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرارہوگئے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کو نقصان سے بچالیا تھا اور چار حملہ آور گرفتار کرلیے تھے۔

    یاد رہے راول پنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث دس ملزم گرفتار کرلیے گئے، اتوار تیرہ اپریل کی رات کو فوڈ چین پر حملہ ، عملے کو ہراساں اور فیملیز کو تنگ کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام ، 4 افراد گرفتار

    کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام ، 4 افراد گرفتار

    کراچی: یوپی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یو پی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کرنے کی کوشش کی ، ریسٹورنٹ پر حملے کے دوران پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، زخمی اہلکار کی شناخت کامران لودھی کے نام سے ہوئی ہے، جس کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا اور ان کے خلاف سرسید تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد ، گڈاپ، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر علاقوں میں فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بولا تھا۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تھا جبکہ محتلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا، 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا، 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد : سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کو نقصان سے بچالیا اور چار حملہ آور گرفتار کرلیے۔

    پولیس کا کہنا تھا سیکٹر ای الیون میں ڈنڈوں سے لیس چند افراد توڑ پھوڑ کی نیت سے پہنچے تھے۔ بروقت کارروائی کرکےریسٹورنٹ کونقصان سے بچالیا۔

    دوسری جانب راول پنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں غیرملکی فوڈچین کےریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث دس ملزم گرفتار کرلیے گئے، اتوار تیرہ اپریل کی رات کو فوڈ چین پر حملہ ، عملے کو ہراساں اور فیملیز کو تنگ کیا گیا تھا۔

    غیرملکی فوڈچین پر حملوں کے حوالے سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات كى مذمت كرنا اسلامى غیرت كا تقاضا ہے، مجرمانہ اقدامات روكنےمىں حسب استطاعت كردار ادا كرنا بھی لازم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات اورکمپنیوں كا معاشى بائیكاٹ بھی ضروری ہے لیکن معاشی بائیکاٹ میں شہرىوں کے جان ومال اوراملاک كونقصان نہ پہنچایا جائے۔

  • کراچی میں ایک اور غیر ملکی فوڈ چین  پر مشتعل ہجوم  کا دھاوا، 10 افراد زیرِحراست

    کراچی میں ایک اور غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل ہجوم کا دھاوا، 10 افراد زیرِحراست

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی فوڈ چین شاپ مشتعل ہجوم کا دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا تاہم غیرملکی فوڈچین شاپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ریسٹورنٹ پر تعینات پولیس موبائل افسرنے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ایس آئی نے دھاوا بولنے کیلئے آنے والوں کو مذاکرات میں لگائے رکھا، اس دوران اضافی نفری نے آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کوحراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت 3 شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے

    گذشتہ روز کراچی گڈاپ میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شام6 بجے متعدد افراد فوڈ شاپ پراحتجاج کے لئے آئے، پولیس اسٹیشن ساتھ ہی ہونے کے باعث اہلکار بروقت پہنچے اور بروقت کارروائی کر کے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    اس سے پہلےکراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد میں بھی غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی تھی۔

  • کراچی سمیت 3 شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے

    کراچی سمیت 3 شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے

    کراچی : کراچی سمیت تین شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے ہوئے ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی فوڈ چین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی سمیت تین شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین کی شاپس پر حملے کیے گئے۔

    کراچی گڈاپ میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شام6 بجے متعدد افراد فوڈ شاپ پراحتجاج کے لئے آئے، پولیس اسٹیشن ساتھ ہی ہونے کے باعث اہلکار بروقت پہنچے اور بروقت کارروائی کر کے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ

    ایس ایس پی ملیر کے ترجمان نے کہا کہ گڈاپ میں غیرملکی فوڈ چین فرنچائز پر شرپسندوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کی زیر نگرانی شر پسند عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا اور شرپسند عناصرکی سپر ہائی وے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا۔

    دوسری جانب لاہور ڈیفنس فیز سکس میں مشتعل ہجوم نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کیا۔

    فلسطین میں مسلمانوں پر بمباری اور مظالم کے نتیجے میں لاڑکانہ میں لاٹھی بردار مظاہرین نے نجی فوڈ چین فرنچائز پر اچانک پتھراؤ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیے، مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد فوڈ چین فرنچائز کی جانب سے کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملک میں چند مقامات پر بیرون ملک کی فوڈ چین فرنچائز کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، ہمیں اندازہ تھا جس بنا پر پولیس فوری ریسپانس کے لیے پہلے ہی سے تیار تھی۔

    یاد رہے اس سے پہلےکراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد میں بھی غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی تھی۔

  • کراچی: ڈیفنس میں  غیر ملکی فوڈ چین  پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج

    کراچی ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ ریسٹورنٹ ملازم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیاگیا، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے دوران دیکھا ڈنڈا بردار افراد آرہے ہیں، ڈنڈا بردار افراد نے شیشے توڑے ساتھ ہی اندر موجود فرنیچر اور ٹی وی کو نقصان پہنچا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ باہرنکل کر دیکھا تو ساتھ موجود پیزا فرنچائز کے بھی شیشے ٹوٹے ہوئے تھے، ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرار ہونے لگے۔

    پولیس نےجائے وقوعہ سے2افراد منصور اور محمد حسن کوپکڑ ا، مقدمےمیں دیگر 30 سے 35 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ

    یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • کراچی کے بعد میرپور خاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگا دی

    کراچی کے بعد میرپور خاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگا دی

    میر پور خاص : کراچی کے بعد میرپورخاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگا دی جبکہ پولیس پر پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد میرپور خاص میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگادیمظاہرین کے پولیس پر پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے

    پولیس کا کہنا پے کلہ گیارہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

    ایس ایس پی میرپورخاص سمیرنور نے بتایا مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر حملہ کرکے آگ لگائی، مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ

    یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔