Tag: غیر ملکی میڈیا

  • اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے، غیر ملکی میڈیا

    اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے، غیر ملکی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیلی حملے کے باعث کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہورہا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے مبینہ طور پر ایران میں اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے ایران کے جوہری پاور پلانٹ پر حملوں کے خلاف خبردار بھی کیا تھا۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کے جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔

    اُن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں بالکل اور مکمل طور پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی صورت میں تابکاری کا اخراج ہوگا اور اس کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے سبب شہری خوفزدہ ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔

  • عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں، خواجہ آصف

    عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خودکو قتل کرانے کے الزامات جھوٹ ہیں، عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں، وہ پہلے امریکا پر حکومت تبدیلی کا الزام لگاتے تھے گزشتہ ایک سال عمران خان کے مختلف الزامات کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر آئینی طور  پر اسمبلی توڑی، عمران خانب کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، ان کی پارٹی کا یہ منفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان بضد ہے کہ وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی عدالت جاتے ہیں اپنے جتھوں کو لیکر پہنچتے ہے، عمران خان اور انکے کارکن عدالتوں کی تضحیک کررہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا غیر قانونی کام کسی سیاستدان نے نہیں کیا۔

    عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ن لیگ کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، ان کے دور مین مجھے بھی گرفتار کیا گیا 3 سال تک میں نے عدالتوں کا سامنا کیا، جس طرح انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو نشانہ بنایا اس طرح کسہ جمہوری دور میں نہیں ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ جو بحران پیدا کر رہے ہیں ہم ان کو ہینڈل کر رہے ہیں، انشااللہ ہم ان بحرانوں سے کامیابی کیساتھ نکلیں گے۔

    انہوں نے اب تک سایفر کے ذریعے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، سپریم کورٹ نے مداخلت کرکے ملک کو آئینی بحران سے بچایا، یہی لوگ اب اس میں مددکیلئے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن سے آکر بیٹی کیساتھ گرفتاری دی،  انہوں نے کبھی قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو حملہ کیاگیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ دہشتگردی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوا ہے، سیکیورٹی کی وجہ سےمشکلات کا شکار ہیں اسی وجہ سے انتخابی فنڈز فراہم نہیں کرسکتے، بیرونی و اندرونی خطرات کے باعث پولنگ اسٹیشنز  پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے۔

  • غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے اور بھارتی خلاف ورزی کا مشاہدہ کرنے کے لیے آج غیر ملکی میڈیا کا وفد پھر اسلام آباد سے روانہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اور بھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، غیر ملکی میڈیا غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل ایل او سی کا دورہ کر رہا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جا رہی ہے، غیر ملکی میڈیا چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرے گا، صحافی اشتعال انگیزیوں کے شکار افراد سے ملیں گے اور نقصان کا جائزہ لیں گے، تاہم یو این مشن بھارتی اجازت نہ ہونے کے سبب ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا۔

    دوسری طرف بھارت نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، یو این سیکرٹری جنرل نے کرونا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی، لیکن اس کے برعکس بھارتی فوج شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو ایل او سی پار دوسری بار بھی اجازت نہیں دی گئی تاہم پاکستان نے مکمل رسائی دے دی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قید کیا گیا تھا، فرانسیسی صحافی کو 10 دسمبر 2017 کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا، ان کا قصور میرواعظ عمر فاروق سے ملنا اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کی فلم بنانا تھا۔

    کومیٹی بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز کے شکار افراد سے بھی ملے تھے، بھارت نے بعد ازاں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو ملک بدر کر دیا، پال کومیٹی نے پاکستان سے بھی لائن آف کنٹرول تک آزادانہ رسائی مانگی جس پر پاکستان نے ایل او سی، قبائلی اضلاع اور واہگہ سرحد تک انھیں آزادانہ رسائی دی۔

    کومیٹی نے ‘کشمیر دنیا کے چھت پر جنگ’ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا تھا، جس میں انھوں نے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کا پردہ فاش کیا، فلم میں پیلٹ گنز کے زخمیوں، ایکسرے، بینائی کھونے والوں کی تصاویر استعمال کی گئی تھیں، بچوں پر پیلٹ گنز کا استعمال، معذوری، پھیپھڑوں، گردے، جگر میں سیسہ دکھایا گیا، بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کو بھی دکھایا گیا، دستاویزی فلم میں ایسا معاشرہ دکھایا گیا جو مسلسل زیر نگرانی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ہر طرف کیمرے اور ڈرونز کا جال بچھا ہوا ہے اور مظاہروں، جنازوں تک کی ویڈیوز بنتی ہیں، فلم دکھاتی ہے کہ ہر جنازہ پاکستانی پرچم میں لپٹا ہے، ہر کوئی آزادی، مجاہد آزادی بننا، حق خودارادیت چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے، ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں میں 14 شہری شہید، 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔

  • غیر ملکی میڈیا نمایندوں کا ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    غیر ملکی میڈیا نمایندوں کا ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے نمایندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج غیر ملکی میڈیا کے نمایندوں کے ایک گروپ کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا جہاں میڈیا نمایندوں کوایل او سی کی صورت حال سے آگاہی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نمایندگان کو بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    میڈیا نمایندوں کو بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی بتایا گیا، اس دوران غیر ملکی میڈیا نمایندوں نے آزادانہ مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے، وادی میں اب بھارتی ظلم و جبر پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے: آرمی چیف

    دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کی فارمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے۔

    سپہ سالار نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن اور اہم کردار ہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور تربیت کا معیار قابل تحسین ہے۔

  • نواز شریف نااہل: پاناما کیس کا فیصلہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    نواز شریف نااہل: پاناما کیس کا فیصلہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    اسلام آباد: پاکستان میں پاناما کیس کا تاریخ ساز فیصلہ دنیا بھر میں بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ عالمی میڈیا نے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے حتمی فیصلے کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی گونج عالمی میڈیا میں بھی سنائی دی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فیصلے کو براہ راست نشر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلے میں وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا۔

    برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ نے خبر دی کہ کرپشن الزامات پر وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کردیا۔

    رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ خاندانی دولت کے بارے میں کیس میں وزیر اعظم نواز شریف عہدے سے برطرف کردیے گئے۔

    ٹیلی گراف نے بریکنگ نیوز نشر کی کہ پاکستان کی عدالت نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے دیا۔

    !مزید پڑھیں: پکی گوٹ پٹ گئی

    نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

    بلوم برگ نے پاناما فیصلے کی خبر میں کہا کہ پاکستانی عدالت نے کرپشن پر وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔

    جرمنی کے ڈی ڈبلیو نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی عدالت نے نواز شریف کو ہٹا دیا۔

    الجزیرہ اور خلیج ٹائمز نے بھی نواز شریف کی نا اہلی کی خبر فوری طور پر دی۔

    بھارت میں بھی اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا گیا اور بھارتی چینلز نیوز ایٹین اور زی نیوز سمیت دیگر چینلز نے نواز شریف کی نا اہلی کو تمام خبریں روک کر بار بار نشر کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔