Tag: غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ

  • راولپنڈی: 15کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: 15کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پندرہ کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بیرون ملک سونااورکرنسی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی گئی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑ پچاس لاکھ سے زائد رقم پکڑی گئی۔

    کسٹمز اہلکاروں نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے مسافر عبدالباسط کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا پندرہ کلو سونا اور تین کروڑ روپے برآمد کئے، ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کےحوالے کردیاگیا۔

    اے ایس ایف اسلام آباد نے دوحہ جانیوالے مسافر سے پچاس ہزار ڈالر اور برطانوی پاؤنڈز برآمد کرلئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

  • نامور ماڈل آیان علی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    نامور ماڈل آیان علی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    سلام آباد: اسلام آباد بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملک کی نامور ماڈل آیان علی کو گرفتار کر کے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق  ماڈل آیان علی کو دبئی جاتے ہوئے بے نظیر انٹرنشنل ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، بہترین ماڈلز کی فہرست میں شامل نامور ماڈل آیان علی  پرغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کا الزام  ہے۔

    آیان علی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہی تھیں کہ اے ایس ایف کے کاؤنٹر پر سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کے خفیہ خانوں سے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کی گئی، جس پر انہیں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    کسٹم حکام نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا اور انھیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیاجائیگا۔