Tag: غیر ملکی کرنسی برآمد

  • کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔

    کسٹمزحکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔

    یاد رہے پاکستان کسٹمز نے پشاور ائیرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی تھی۔

    خیال رہے چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

  • دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : اے ایس ایف نے دبئی جانیوالے میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ایک اور مسافر سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپاچر لاؤنج پر تعینات ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے دوران چیکنگ غیر ملکی کرنسی لے جانے والے ضعیف العمر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 605سے دبئی جانے والے مسافر حاجی ستار اور اس کی بیوی سلمیٰ کے قبضے سے تین لاکھ ستاون ہزار درھم اور 70ہزار سعودی ریال برآمد ہوئی تھی، ملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ۔(1,2000000) روپے سے زائد ہے،  ملزمان حاجی ستار اور اس کی اہلیہ سلمیٰ نے برآمد شدہ کرنسی کو ٹفن کیریئر اور کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف عملےنے مسافر کے پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیئے


     علاوہ ازیں اے ایس ایف نے ایک اور کارروائی میں بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی، ملزم عمران کا تعلق سرگودھا سے ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔