Tag: غیر ملکی کوچ

  • چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا

    چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا

    دبئی: زمبابوے میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہاں نے پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن روشن کردی۔

     چیمپیئز ٹرافی میں شرکت، پاکستان کیلئے نیا دروازہ کھل گیا، زمبابوے نے سہ فریقی سیریز کا منصوبہ بناکر پاکستان کی مشکل آسان کردی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی تصدیق کردی، چیمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کی آخری تاریخ تیئس ستمبر ہے۔

    ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ اس تاریخ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کوئی سیریز نہیں۔ گرین شرٹس کو سری لنکا سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنا ہے۔

    سری لنکا کیخلاف سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان کیلئے ٹرائی نیشن سیریز کا آپشن موجود ہے،بنگلادیش بھارتی سورماؤں کو ہراکرپہلے ہی چیمپیئنز ٹرافی میں پہنچ چکاہے۔

    آخری اسپاٹ کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں پنجہ آزمائی ہوگی، ممکنہ طور پر تین ملکی سیریز کا فاتح چیمپیئز ٹرافی میں شرکت کرسکتا ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ:ڈیو واٹمورکا بطور کوچ آخری میچ

    شارجہ ٹیسٹ:ڈیو واٹمورکا بطور کوچ آخری میچ

    سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کا بطور کوچ آخری میچ ہے۔ کہتے ہیں ہر چمکتی چیر سونا نہیں ہوتی لیکن اگر کسی انسان کی عقل پر پردے پڑجائیں تو وہ ناکارہ چیزیں بھی سونے کے بھاؤ میں خرید لاتا ہے۔

    شاید ایسا ہی کچھ پی سی بی کے حکام کے ساتھ بھی ہوا۔سابق سری لنکن کوچ ڈیو واٹمور کو اٹھارہ ہزار ڈالر یعنی اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر قومی ٹیم کا کوچ بنایاگیا ۔ لیکن اگر واٹمور کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر ناکامیاں ہی قومی ٹیم کے حصے میں آئیں۔یا اگر یوں کہا جائے کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔

    مہنگے ترین کوچ ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں قومی ٹیم ایشیا کپ کے علاوہ کوئی بھی میگاایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ چیمپیئز ٹرافی ہو یا ٹیسٹ کرکٹ قومی ٹیم بری طرح فلاپ ہوئی۔

    جنوبی افریقہ اورسری لنکا سے تو دور قومی ٹیم زمبابوے جیسے کمزور ٹیم سے بھی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکی۔ مشہور روایت ہے جب تک بے وقوف زندہ ہیں عقلمند بھوکا نہیں مرسکتا، پی سی بی نے واٹمور کو کوچنگ کی ذمہ داریاں دے کر یہ مثال صحیح ثابت کردی۔