Tag: غیر ملکی کوچز

  • محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے محمد حفیظ کی جگہ نئے کوچز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی، محمدحفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان سے محمد حفیظ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے

    لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعے سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے سابق ال راؤنڈر گرانٹ فلاور کو بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ دونوں غیر ملکی کوچز لاہور پہنچ گئے اور وہ جمعے سے دورہ سری لنکا کیلئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔

    ٹریننگ کیمپ چھبیس جولائی تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑی مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے جن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی جم ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سوئمنگ اور فزیکل فٹنس کے سیشنز شامل ہوں گے۔ کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ وقار یونس کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کی سیریز کھیلنے کے لئے دو اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھ اگست سے گال میں شروع ہوگا۔