Tag: غیر ملکی گرفتار

  • سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب، مسجد سے چوری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب میں وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی فیلڈ ٹیم نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں واقع ایک مسجد سے بجلی چوری میں ملوث ایک غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی نے مسجد کے میٹر سے تار نکال کر اپنے گھر تک پہنچائی اورپورے گھر کو مسجد کی بجلی سے منسلک کردیا۔

    وزارت کے متعلقہ ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے اس غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا اور معاملہ متعلقہ حکام کو بھیج دیا تاکہ مقیم شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہو، اسے جواب دہ بنایا جائے اور اس پر مسجد کی سابقہ کھپت کی مکمل بجلی کا بل ادا کرنا لازم قرار دیا جائے۔

    وزارت نے واضح کیا کہ وہ مساجد کی سہولتوں میں کسی بھی قسم کی چوری یا چھیڑ چھاڑ پر ہرگز نرمی نہیں برتے گی بلکہ سختی اور سنجیدگی سے نمٹے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں قطیف کمشنری کی عدالت میں اوقاف کے جج کو اغوا کرکے قتل کرنے والے شخص پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری جلال بن حسن بن عبد الکریم لباد نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، ملک میں تخریب کاری کا ارتکاب کیا اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں شامل رہا۔

    سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے دیگر مطلوب افراد کے ساتھ ملک کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور بمباری کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

    وزارت کے مطابق تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ مذکورہ شخص کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

  • حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 غیر ملکی گرفتار

    حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 غیر ملکی گرفتار

    حج قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے چھ غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حج قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث متعدد غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    حج ٹاسک فورس کے مطابق گرفتار افراد سیاحتی ویزے پر حج ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر پکڑے گئے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حج ضوابط پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے، خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی، یہ پابندی یکم ذو القعدہ سے لے کر 14 ذو الحجہ کے اختتام تک نافذ العمل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/jeddah-airport-administration-warns-passengers-prohibited-items/

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جو کوئی بھی کسی شخص کے لیے کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا جاری کروانے کی درخواست دے اور آنے والا شخص بغیر اجازت نامے (تصریح) کے حج کرنے کی کوشش کرے یا مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخل ہو یا ان میں قیام کرے … تو درخواست دہندہ پر ایک لاکھ (100,000) ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    واضح رہے وزارت داخلہ نے یکم ذی القعدہ سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کےلیے حج پرمٹ کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جس کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر کا نہ ہو یا اس کے پاس مکہ مکرمہ میں کام کرنے کا باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔

  • داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم داعش کا انٹرینشل نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا، اس دوران متعدد غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی کچھ گرفتاریاں اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے ہوئیں، گرفتار افراد کی تفتیش سے مزید کچھ گرفتاریاں بھی کر لی گئیں، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستانی حساس اداروں کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔

  • سعودی عرب: ریاض میں  متعدد غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: ریاض میں متعدد غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، شناخت کے بعد مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

    اس سے قبل سعودی عرب کی ریاض ریجن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پہنچے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ’سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘۔

    ریاض پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔

    اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا، توڑ پھوڑ

    ریاض پولیس وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ’جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی‘۔

  • ریاض میں 19 غیر ملکی شہری گرفتار

    ریاض میں 19 غیر ملکی شہری گرفتار

    ریاض میں ٹریفک میں خلل ڈالنے اور بلا اجازت کار ریلی نکالنے پر 19 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور عام لوگوں کو اس سے پریشانی اُٹھانا پڑی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ان افراد کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی تارکین وطن کا گروپ ریاض کی ایک مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں کو انتہائی آہستہ ریلی کی شکل میں چلا رہے تھے، جس کے باعث دیگر شہریوں کو اذیت اُٹھانا پڑی۔

    ریاض پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    بھارت: مدھیہ پردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، متعدد ہلاک

    واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح ریلی نکالنے پر پابندی عائد ہے جس سے عام شہریوں کو مشکل اُٹھانی پڑے۔

  • کویت میں ایک ہزار غیر ملکی گرفتار

    کویت میں ایک ہزار غیر ملکی گرفتار

    کویت میں سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور معمولی کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے مہم کے فریم ورک میں یکم سے 5 جنوری تک ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے زیادہ تر کو قانون کے ذریعہ ملک بدری کے مرکز میں بھیجا گیا ہے۔

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے ملک کو غیر قانونی کارکنوں سے نجات دلانے کے لیے تمام مہمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سال 2023 میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس عملے نے منشیات کے اسمگلروں کیخلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار اور ملک بدر کیا گیا۔

    اس حوالے سے رواں سال کے اختتام پر کویتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے گزشتہ 12 ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کے پہلے نائب وزیر شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کے تحت پولیس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

    میزائل حملے : عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    رپورٹ کے مطابق کامیابیوں کے لحاظ سے وزارت نے بائیو میٹرک فنگر پرنٹ سسٹم کو نافذ کیا اور منشیات کے اسمگلروں سے سختی سے نمٹا جو کہ 15 ملین نشہ آور گولیاں ضبط کرنے میں کامیاب رہی۔

  • کویت: 200 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

    کویت: 200 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن گرفتار

    کویتی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اقامہ اور کام کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 263 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 103 غیر ملکیوں کو المطلع علاقے کی مرکزی سڑک کے ساتھ غیر نامزد علاقوں میں بغیر اجازت کے تعمیراتی سامان فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔

    اس غیر قانونی سرگرمی کا انکشاف جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریزیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشنز کی طرف سے کئے گئے اچانک معائنہ کے دوران ہوا، جو سہ فریقی کمیٹی، افرادی قوت اور کویت میونسپلٹی کی مشترکہ کوششوں میں شامل ہے۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر افرادی قوت کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا، کویت میونسپلٹی نے تجاوزات اور غیر منظور شدہ تعمیراتی سامان کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کی۔

    یو اے ای میں دو روز کی چھٹی کا اعلان

    ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فروانیہ، جلیب الشیوخ اور امغرا کے علاقوں میں مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے ساتھ مل کر 160غیر ملکیوں کو اقامتی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لے لیا، جبکہ مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کویت: قانون شکنی پر درجنوں غیر ملکی گرفتار

    کویت: قانون شکنی پر درجنوں غیر ملکی گرفتار

    کویت میں قانون شکنی کرنے والے 107غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 9 جعلی نوکرانیوں کے دفاتر کے خلاف کامیابی سے کارروائی کی اور العقیلہ، سلوی، فروانیہ، خیطان اور احمدی گورنریٹ میں رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 107 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

    سرچ اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ شخص نے اپنے رشتہ دار کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے حکام کو رشوت دینے کی کوشش کی۔

    اس کے علاوہ ایک اور شخص، جس کے خلاف مفرور کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    انویسٹی گیشن اینڈ سیکیورٹی اوور سائیٹ سیکشن کی بہترین کوششوں کے باعث ایشیائی شہریت کے 9 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جسم فروشی میں مصروف 3 خواتین کی نشاندہی کی گئی اور بعد ازاں انہیں مزید کارروائی کے لیے مناسب قانونی حکام کے پاس پہنچا دیا گیا۔

    دوسری جانب کویت کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے پک اپ سے متعلق خلاف ورزیوں پر پانچ افراد (3 غیر ملکی اور دو بدوؤں) کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار تینوں غیر ملکیوں کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسلسل شکایات سامنے آنے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • بحرین، غیر ملکی سنگین جرم میں گرفتار

    بحرین، غیر ملکی سنگین جرم میں گرفتار

    بحران میں مقیم غیر ملکی شہری کو 500 ریال مالیت کے جعلی سعودی ریال کو چلانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی چلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور اسے بحرین سے مستقل ملک بدری کا حکم دیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ 2023 میں جعلی کرنسی بحرین لایا اور اس کرنسی کو دو کمرشل اسٹورز میں لین دین کے لیے استعمال کیا۔

    ایک سپر مارکیٹ میں موجود ملازم نے مشتبہ شخص کی جانب سے 500 ریال ادا کر کے 3.5 بحرینی دینار مالیت کے چاول کی خریداری کی اطلاع دی۔

    سپر اسٹور کے ملازم نے ملزم سے دریافت کیا گیا کہ کرنسی جعلی ہے تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔

    اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص دوسرے اسٹور پر گیا اور 500 ریال ادا کر کے 6 بحرینی دینار مالیت کا سامان جعلی کرنسی سے خرید لیا، لیکن سیلز پرسن نے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر اسے 44 دینار واپس کر دئیے۔

    اس کے بعد مشتبہ شخص واپس آیا اور 6 دینار مالیت کے سامان کی ایک اور خریداری کی، جس پر اسٹور مالک کو شک ہوا۔

    سیلز پرسن نے مشتبہ شخص کو انتظار کرنے کو کہا، لیکن مشتبہ شخص پر شک اس وقت بڑھ گیا جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تب موقع پر موجود افراد نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

  • ’کویت میں 107غیر ملکی گرفتار‘

    ’کویت میں 107غیر ملکی گرفتار‘

    کویت میں حکام کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں غیر ملکیوں کو رہائش اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی مسلسل کوششوں میں، رہائشی امور کی تحقیقات کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں کبد کے علاقے میں کارروائی کی۔

    حکام کی جانب سے اس آپریشن کے نتیجے میں مختلف قومیتوں کے 107 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا، جو رہائشی اور مزدوری کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔

    ان افراد کو مطلوبہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیجے جانے کے عمل سے گزارا جارہا ہے۔

    دوسری جانب کویت کی فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈپارٹمنٹ نے عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی انتھک کوشش میں عوامی اخلاق کے تحفظ کے لیے محکمہ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جسم فروشی کو فروغ دینے اور رقم کے عوض جسم فروشی کے الزام میں مصروف افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    دوسری جانب عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی انتھک کوشش میں، کویت کی فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے عوامی اخلاق کے تحفظ کے لیے محکمہ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جسم فروشی کو فروغ دینے اور رقم کے عوض جسم فروشی کے الزام میں مصروف افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    اس مخصوص آپریشن کے باعث مختلف مقامات پر 74 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں مھبوبہ، سالمیہ، فاحیل، حولی اور خیطان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں 18 مختلف مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہیں۔

    گرفتار کئے گئے افراد کو متعلقہ حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔ تاکہ مزید تحقیقات اور کارروائی کا آعاز ہوسکے۔ جس سے عوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کے عزم کو بڑھاوا ملے گا۔