Tag: غیر ملکی گرفتار

  • عمان: سنگین جرم میں ملوث غیر ملکی گرفتار

    عمان: سنگین جرم میں ملوث غیر ملکی گرفتار

    رائل عمان پولیس کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے افریقی شہریت رکھنے والے ایک تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، جو لوگوں کو رقم بڑھانے یا دگنی کرنے کا جھانسہ دے کر انکی جمع پونجی ہتھیا لیتا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم عوام کے سامنے رقم دگنی کرنے کی صلاحیت رکھنے کا دعویٰ کرتا تھا۔ پولیس نے متعدد افراد کو دھوکہ دینے کے الزام میں ملزم کو حراست میں لیا۔

    ملزم کے قبضے سے استعمال شدہ آلات اور جعلی رقم برآمد کرلی گئی، تاہم برآمد شدہ ثبوتوں کی بناء پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب عمان میں طلباء پر جسمانی تشدد کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی وضاحت کردی گئی ہے، عمان کا نیا سکول ایجوکیشن لاء، جو شاہی فرمان 31/2023 کے ذریعے بیان کیا گیا ہے، جس میں طالب علموں کی فلاح و بہبود کی خاطر اساتذہ اور انتظامی عملے کی ذمہ داریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکول انتظامیہ کو ضوابط کے طریقہ کار کے مطابق طالب علم کے سرپرست کو طالب علم کی بے قاعدگی کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہئے۔

    آرٹیکل (91) کے مطابق تعلیمی عملے کے ارکان اسکول کے پرنسپل، یا اس کے نمائندے کو اسکول کے دائرہ کار میں ہونے والے کسی جرم کے بارے میں مطلع کریں گے، جو واقعہ کی اطلاع اسکے وقوع پذیر ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر، قریبی پولیس سٹیشن کو تحریری طور پر رپورٹ کرے گا۔

    اس آرٹیکل کی دفعات کی خلاف ورزی کی صورت میں، خلاف ورزی کرنے والے کو 24 گھنٹے سے کم اور 10 دن سے کم قید کی سزا دی جائے گی، اور جرمانہ 200 سے کم اور 1,000 عمانی ریال سے زیادہ نہیں ہوگا۔

    آرٹیکل (43)کے مطابق طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہو۔

    آرٹیکل (44) کے مطابق طلباء کو تعلیمی خدمات حاصل کرنے کے مساوی حقوق حاصل ہیں، اور ان کے درمیان نسل، اصل، رنگ، زبان، مذہب، فرقہ، جائے پیدائش، ملک، سماجی حیثیت، یا کسی اور وجہ کی بنیاد پر امتیاز کرنا جائز نہیں ہے۔

    آرٹیکل (27) کے مطابق طالب علم بنیادی تعلیم کے مرحلے میں اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ وہ اسے پاس نہ کر لے یا 17 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے۔

    طبی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی بنیاد پر ان لوگوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے جن کی صحت کی خصوصی حالت ہے،جو لوگ 17 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے بالغوں کی تعلیم میں ایڈمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

    آرٹیکل (58)کے مطابق تدریسی عملے کے ارکان کو تعلیمی معیارات اور سیکھنے کے معیار کو حاصل کرنے کے لیے بہترین تعلیمی طریقوں اور اصولوں کا اطلاق کرنا چاہیے، اور فعال سیکھنے کو متحرک کرنے والا ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

    آرٹیکل (59) کے مطابق تدریسی عملے کے ارکان کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کو جسمانی سزا دینے سے منع کیا گیا ہے۔

    آرٹیکل (28) کے مطابق ایک طالب علم جو تعلیمی میدان میں سبقت لے جاتا ہے اسے بنیادی تعلیم کے مرحلے کے دوران ضابطوں میں مقرر کردہ کنٹرولز کے مطابق اعلیٰ گریڈ یا اس سے زیادہ تک ترقی دی جا سکتی ہے۔

  • کراچی پولیس نے آپریشن کے دوران 22 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا

    کراچی پولیس نے آپریشن کے دوران 22 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا

    کراچی : کراچی پولیس نے غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اورنگی تاؤں میں سرچ آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے دوران 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں غیرل ملکی باشندوں سے تفتیش جارہی ہے۔

    ایس پی اورنگی کے مطابق حالیہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے کارروائی کے دوران نامکمل کوائف اور سفری کاغذات نہ رکھنے پر 22 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افارد کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم تھے تا ہم اُن کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں تھیں اور نہ ہی یہ افراد پاکستان میں داخل ہونے کے رُوٹ اور مقصد کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے اس لیے ان افراد سے مزید تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے امریکہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی نوشکی میں ہلاکت اور کراچی میں جعلی دستاویزات پر رہائش اور بیرون ملک سفر کرنے کے بعد سے پولیس نے غیرملکی باشندوں کےخلاف آپریشن تیز کر رکھا ہے۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی خاتون سمیت 5 غیر ملکی گرفتار

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی خاتون سمیت 5 غیر ملکی گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر والٹن روڈ پیر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی رہائشگاہ سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

    حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر ملکی افراد نے گھر کرایے پر لے رکھا تھا اور ان کی مشکوک سرگرمیاں تھیں۔