Tag: غیر ملکی

  • سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

    سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

    ریاض: سعودی عرب کے وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان کا کہنا ہے کہ ریاست میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ کسی بھی وقت کسی سعودی شہری کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر شہری خدمات کا کہنا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں میں کسی بھی اسامی پر کام کرنے والے غیر ملکی کی جگہ سعودی شہریوں کے لیے 12 مہینے اور 24 گھنٹے خالی ہوتی ہے۔

    ان کے مطابق جب بھی کوئی سعودی کسی ایسی ملازمت کا خود کو اہل سمجھتا ہو جس پر کوئی غیر ملکی کام کررہا ہو، تو اس اسامی کو غیر ملکی سے فوراً خالی کروا کے سعودی شہری کو تعینات کردیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی ملازمت کا اہل سعودی جب بھی مطلوبہ ڈگری اور تجربہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا اسے غیر ملکی کی جگہ تعینات کردیاجائے گا۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی حکومت کسی صنفی تفریق کی قائل نہیں اور درخواست دینے والا چاہے مرد ہو یا عورت، وہ ملازمت کے لیے یکساں اہل ہوگا۔

    ایک سوال پر سعودی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت کا کام اسامی پیدا کرنا نہیں ہے۔ وزارت ملازمتوں کو منظم کرتی ہے، نئی ملازمتیں تخلیق نہیں کرتی۔

  • غیر ملکیوں پر حملے، نائیجیریا نے جنوبی افریقا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیے

    غیر ملکیوں پر حملے، نائیجیریا نے جنوبی افریقا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیے

    ابوجا:‌ جنوبی افریقا میں غیرملکیوں پر حملوں اور  جھڑپوں کے بعد نائیجیریا نے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا میں حملوں کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر نائیجیریا کی حکومت حرکت میں‌ آگئی.

    نائیجیریا کی حکومت اب تک 180 افراد کو جنوبی افریقا سے نکال چکی ہے، البتہ اب بھی اس کے کئی شہری جنوبی افریقا کے ایئرپورٹس پر موجود ہیں.

    میڈیا کے مطابق ساؤتھ افریقی حکام نے نائیجیریاکے درجنوں شہریوں کو کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر روک رکھا ہے، ان افراد میں خواتین اور بچے بھی ہیں، جنھیں واپس جانے کی اجازت فراہم نہیں کی گئی۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں غیرملکیوں پر حملوں کا آغاز ماہ اگست میں ہوا تھا، جس میں دھیرے دھیرے شدت آتی گئی.

    اوائل میں‌ اس کا مرکز دارالحکومت پریٹوریا تھا، مگر پھر یہ جھڑپیں دیگر شہروں میں بھی پھیل گئی.  اب یہ پرتشدد واقعات بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ تین درجے افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.

    پولیس نے شر پسندوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور بہت سوں کو گرفتار کیا، مگر اس  خطرہ اب بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر نائیجیریا نے اپنے چھ سو شہریوں کو جنوبی افریقا سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

  • سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے ویزوں میں 72 فیصد کمی کردی

    سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے ویزوں میں 72 فیصد کمی کردی

    ریاض : حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو برسوں میں سعودی لیبر مارکیٹ سے 16 لاکھ غیر ملکی نکل گئے، وطن واپس جانے والوں میں انڈین پہلے اور پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزوں کی شرح میں 72.6 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار تین سو 25 تھی جبکہ اس کے مقابلے میں معاشی بحران سے قبل سنہ 2015 میں جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تعداد 20 لاکھ 31 ہزار 2 سو اکیانوے رہی۔

    قبل ازیں رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ دو برسوں میں سعودی لیبر مارکیٹ سے 16 لاکھ غیر ملکی نکل گئے ہیں ۔ وطن واپس جانے والوں میں انڈین پہلے جبکہ پاکستانی دوسرے نمبر پر ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وطن واپس جانے والے ان غیرملکیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ تعمیرات کا شعبہ متاثر ہوا ہے جبکہ گذشتہ برس سب سے زیادہ نئے ویزے بھی تعمیرات کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کو جاری کیے گئے۔

    ان تمام حقائق اور مسائل کے باوجود سعودی عرب آج بھی غیر ملکی کارکنوں کے پسندیدہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    مقامی اخبار میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے سروے میں 10 ملین افراد سے ملازمت کے لیے پسندیدہ ممالک کے متعلق رائے پوچھی گئی تھی۔

    سروے کے مطابق دنیا بھر کے ورکرز کے نزدیک امریکہ پسندیدہ ممالک کی فہرست میں پہلے جبکہ روس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سعودی عرب کارکنوں کے لیے پسندیدہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر رہا۔

    غیر ملکیوں پر عائد فیس کے علاوہ ان کے ہمراہ رہنے والے اہل خانہ میں سے ہر ایک فرد پر ماہانہ فیس مقرر کرنے کی وجہ سے نہ صرف لیبر مارکیٹ متاثر ہوئی بلکہ مجموعی معیشت پر اس کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے ویزوں کے اجرا میں کمی کے علاوہ لیبر مارکیٹ سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا نکل جانا اس کی بڑی وجہ ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جدہ، ریاض اور دمام سمیت بڑے شہروں میں پاکستانی علاقوں میں گھروں کے کرایوں میں کمی اور ہر عمارت میں کرایہ پر دستیاب اپارٹمنٹ کے بورڈ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ جا چکے ہیں۔

  • نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں‌غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

    نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں‌غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

    اسلام آباد : پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود نانگا پربت پر لاپتہ ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی پاکستان میں موجود دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت دو ہفتے قبل برطانوی اور اطالوی کوہ پیماہ لاپتہ ہوگئے تھے جن کی ہلاکت کی تصدیق پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے کردی۔

    اطالوی سفیر اسٹیفانو پونتیکوروو نے ٹوئٹر پر دونوں کوہ پیماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کلھا کہ ’فضا سے لی گئی تصاویر سے دونوں کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے‘۔

    اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ’میں افسوس کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ دونوں کوہ پیما ’ڈینئیل اور ٹام‘ نانگا پربت کی 5 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر مردہ حالت میں ملے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کوہ پیما ٹام بیلارڈ اور ڈینیئل ناردی 24 فروری کو 8 ہزار 125 میٹر بلند نانگا پربت سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

    دونوں کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرنے کےلیے ایسے روٹ کا انتخاب کیا تھا جس کے ذریعے چوٹی سر کرنا ناممکن ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں تاخیر کا باعث پاک بھارت کشیدگی بنی کیوں دونوں ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی حدود بند کردی گئی تھی جس کے بعد کوہ پیماؤں کی تلاش کےلیے اجازت کی ضرورت تھی۔

    ٹام بیلارڈ، برطانوی کوہ پیما ایلیسَن ہارگریوز کے بیٹے ہیں، جو آکسیجن کے ذخیرے کے بغیر ‘ماونٹ ایورسٹ’ سَر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔

    ایلیسن ہارگریوز کی موت 1995 میں، پاکستان میں شمال میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ سے واپسی کے دوران ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ جولائی براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کا 53 سالہ کوہ پیما ’سرگ ڈیشرلوٹ‘ دنیا کی 8 ہزار 611 میٹر(28 ہزار 251 فٹ) اونچی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران جان کی بازی ہار گیا تھا۔

  • امریکی ریاست جارجیا میں 2 ایف 16طیارے گرکرتباہ

    امریکی ریاست جارجیا میں 2 ایف 16طیارے گرکرتباہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں دو ایف 16طیارے گرکرتباہ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ساؤتھ کیرولائنا ایئر نیشنل گارڈ نے کہا کہ دونوں طیارے معمول کی طرح رات کے اوقات میں فضائی کاروائی کر رہے تھے جبکہ یہ واقعہ فوجی علاقے جیفرسن کاؤنٹی میں رات کے نو بجکر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔

    حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پائلٹ اپنی جان بچانے کامیاب ہوگیا تاہم امریکی فضائیہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • پشاور اور راولپنڈی میں آپریشن،اسلحہ و منشیات برآمد

    پشاور اور راولپنڈی میں آپریشن،اسلحہ و منشیات برآمد

    پشاور اور راولپنڈی میں جاری گرینڈ آپریشن میں 74 افغان باشندوں سمیت دو سو سے ذائد افراد کو حراست میں لےلیاگیا،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

    پشاوراورراولپنڈی میں غیرقانونی طور پہ مقیم غیر ملکی باشندوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ناجائزاسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن کے درمیان پشاور سے 74 افغان باشندوں سمیت 150 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئ۔دوسری جانب پولیس نے تیسری مرتبہ ٹارگٹ کلرز اور ان کے سہولت کاروں کی فہرست بھی تیارکرلی ہے۔تاکہ مربوط و منظم آپریشن کیا جا سکے۔یاد رہے رواں سال کے پولیس سرچ آپریشن میں کسی بھی ایک ٹارگٹ کلرکو بھی گرفتارنہیں کیاجاسکاہے۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران راولپنڈی سے 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے ان سے برآمد کیا گیا بھاری مقدارمیں اسلحہ تحویل میں لےلیا گیاہے۔ملزمان کو تفتیش کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ کاروائیاں ملک میں امن کے قیام میں کارگر ثابت ہونگی۔تاہم اداروں کے درمیان رابطہ،اطلاعات کا بروقت تبادلہ اور عدالتی نظام کوموثربنائے بغیر دیرپاءامن کاحصول ناممکن ہے۔

  • لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر والٹن روڈ پیر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان کی رہائشگاہ سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر ملکی افراد نے گھر کرایے پر لے رکھا تھا اور ان کی مشکوک سرگرمیاں تھیں۔