Tag: فائربریگیڈ

  • کراچی: بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا

    کراچی: بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا

    کراچی : شہرقائد میں بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب آج صبح کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا۔

    پولیس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت میں زورداردھماکہ بھی سنا گیا، دھماکہ ممکنہ طورپر کسی سلینڈر کے پھٹنے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم حتمی طورپرابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عوامی مرکزمیں آگ لگنے کے باعث عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت علی رضا اور وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 اگست کو اسلام آباد کے علاقے ایف نائن سیکٹر میں لگے سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث ایک ہزار اسٹال جل کر راکھ ہوگئے تھے۔


    لاہور:انارکلی گنپت روڈپرپلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیا گیا


    واضح رہے کہ لاہور کے کاروباری علاقےانار کلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ میں 21 دکانیں جل کر راکھ ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیوکراچی: فیکٹری میں لگنے والی آگ پر12گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    نیوکراچی: فیکٹری میں لگنے والی آگ پر12گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

     

    کراچی : نیوکراچی میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بارہ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ آگ کی شدت سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی۔ پی ایم ٹی بھی گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اورخوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سےفیکٹری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

    نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں بھڑکتے شعلوں نے تباہی مچادی، بےقابو شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ کی شدت سے فیکٹری کا ایک حصہ دھماکے سےزمین بوس ہوگیا، ملبہ گلی میں دورتک بکھرگیا،۔


    مزید پڑھیں: لیاری کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 3 بچے جاں بحق


    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا ، فائر بیگیڈ کی سات گاڑیوں نے آگ پرقابو پانے کی کوشش کی، مٹی کےتیل اورتارپین کے ڈرم پھٹنے سے فائرفائٹرز کو ریسکیوآپریشن میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

    آتشزدگی کے باعث فیکٹری کے باہر لگی پی ایم ٹی خفناک دھماکے سے گر گئی جس سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، فائر بریگیڈ کو آپریشن میں اسنارکل کی مدد بھی حاصل رہی، خوش قسمتی سے کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی‘3 ملازمین زخمی

    کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی‘3 ملازمین زخمی

    کراچی: شہرقائد کےعلاقےعزیز آباد کی ایک گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق عزیزآباد کے بھنگوریہ گوٹھ میں واقع 3 منزلہ گتہ فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔جس میں تین ملازمین زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے بھنگوریہ گوٹھ پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا،حکام کے مطابق آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

    فیکٹری آتشزدگی میں زخمی ملازمین کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔


    کراچی : لانڈھی فیکٹری میں آگ کیمیکل ڈرموں کی وجہ سے لگی


    حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہوسکا جبکہ متاثرہ بلڈنگ میں آگ بجھانے کا مناسب انتظام اور باہر نکلنے کا کوئی ہنگامی راستہ موجود نہیں تھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال 7 دسمبر 2016 کو کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

  • لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    کراچی : لانڈھی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرنو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا، عمارت کا ایک حصہ مہندم ہوگیا، آگ نے قریبی گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں دوپہر ڈھائی بجےاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    عمارت کئی جگہوں سے منہدم ہوگئی، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 600 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی شدت اختیار کرچکی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر بھرسے فائر بریگیڈ کا عملہ اور آلات طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ موقع پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور دو واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب فیکٹری کے جی ایم نے فائرفائٹر عملے کو قصوروار ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ عملے کویہ تک معلوم نہیں کہ ان کی گاڑیوں میں پانی ہے بھی یا نہیں؟

    فیکٹری کے جنرل منیجر حسنین نے کہا کہ تیس سے پینتیس سال پہلے قائم ہونے والی فیکٹری لمحوں میں تباہ ہوگئی آٹھ سو لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ فیکٹری کے جی ایم کا کہنا تھا کہ فائرٹینڈرز کو ٹریفک جام میں پانی لانے میں بھی مشکلات درپیش رہیں۔

    دریں اثناء چیف فائر آفیسر کا کہاہے کہ آگ تیسری منزل تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے عمارت مخدوش اور اس کا اسٹرکچر کمزور ہوچکا ہے۔ فیکٹری میں پولیسٹراوردھاگے کی وجہ سے حدت زیادہ ہے جس وجہ سے امدادی کارروائیوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

  • کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی کے علاقے بنارس کی مارکیٹ میں آگ نے بائیس سے زائد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی سات گاڑٰیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

    بنارس کے علاقے میں قائم پرانے کپڑے کی ایک دوکان میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دیگر دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بیس سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    آ گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تنگ راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں دقت پیش آئی، تیز ہوا کے باعث آگ پھیلی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، بنارس کے علاقے میں قائم لنڈا بازار میں گرم کپڑے کمبل اور جیکٹ کے گودام واقع ہیں۔

     

  • کراچی:صدر میں فرنیچر کے شوروم میں آگ لگ گئی

    کراچی:صدر میں فرنیچر کے شوروم میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے صدر میں فرنیچر کے شوروم میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔

    کراچی کے بارونق اور معروف تجارتی علاقے زیب النسا اسٹریٹ میں ریگل پلازہ کے قریب دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ نے عمارت کے کافی حصے کولپیٹ میں لے لیا، عمارت سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔

    فائربریگیڈ کی گاڑٖیاں موقع پرپہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی، کافی دیر کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کی دو گاڑٖیوں نے آگ پر قابو پالیا۔