Tag: فائرنگ اورپرتشددواقعات

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 5افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پانچ افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود فائرنگ اور پر تشددواقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ملیرجام گوٹھ سے دوافراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج جانبرنہ ہوسکا، شاہ فیصل کالونی میں گولیاں مار کر ایک شخص کوابدی نیند سلا دیا گیا۔ لانڈھی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق جبکہ کورنگی میں فائرنگ سےدو افراد زخمی ہوگئے۔

    ۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات , 6 افراد جاں بحق

    کراچی : جاری ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران آج بھی چھ افراد جان سے گئے۔

    کراچی میں جرائم کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کے باوجود دہشتگرد آزاد ہیں، کورنگی کےعلاقے ناصر جمپ کے قریب واقع درگاہ سید نذرحسین میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اندھا دھند فائرنگ سے مزار کے متولی سید ذاکر حسین سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، شاہ فیصل کالونی کےعلاقے ڈرگ روڈچاؤلہ پل پر دہشتگردوں نےدکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    ادھرلیاری کے علاقےافشانی گلی میں رینجرزسے مقابلےکے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، رینجرکےمطابق ملزم عمیرعرف صدام قتل، اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔